نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ندیم عباس اشرف

طوافِ گنبد خضریٰ میں دن گزر جائے
ڈھلے جو شام تو یہ روح میں اتر جائے

میں بوجھ لے کے جدائی کا کس طرح پلٹوں
بدن کی خاک مدینے میں ہی بکھر جائے

حضور پاک کی سیرت کے گلفشاں پہلو
چراغِ راہ بنیں، زندگی سنور جائے

پیامِ صدق و صفا آپ کی حیاتِ پاک
ہر ایک دل کے لیے روشنی جدھر جائے

ندیم جب ہو مصائب سے بے بسی میری
حضور آپ کے دربار تک نظر جائے

Related posts

Leave a Comment