سحر تاب رومانی … لفظ اُسکے ہیں، خیالات چُرائے گئے ہیں

لفظ اُسکے ہیں، خیالات چُرائے گئے ہیں صاف لگتا ہے کہ اشعار بنائے گئے ہیں زندگی دھوپ کے صحرا کا سفر ہے صاحب صرف تصویر میں اشجار دکھائے گئے ہیں پگڑیاں جن سے سنبھلتی ہی نہیں ہیں اپنی آج منصب پہ وہی لوگ بٹھائے گئے ہیں عین ممکن ہے وہی جا کے نشانے پہ لگیں وہ جو کچھ تیر ہواؤں میں چلائے گئے ہیں سوچتا ہوں کہ میں ہر دوڑ میں پیچھے کیوں ہوں مجھ کو تو زیست کے انداز سکھائے گئے ہیں جو مری شب کی سیاہی کو ذرا…

Read More

ڈاکٹر مشتاق احمد وانی ۔۔۔ ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی

ڈاکٹر مناظر عاشق ہرگانوی 258 کتابوں کے مصنف، اردو شعروادب کی ہرصنف پر نہ صرف گہری نظررکھنے والے بلکہ عملی طور پر ان کو برتنے والے شاعر،افسانہ نگار،ناول نگار،دیدہ ور نقاد ،معتبر محقق،مفکر اور میرے معنوی استاد ،خوش مزاج ومیرے ہم خیال محترم مناظر عاشق ہرگانوی صاحب کے انتقال کی خبر نے میری داخلی وخارجی دنیا میں اک زلزلہ سابرپاکردیا!17اپریل2021کادن میرے لیے نہایت افسردگی کادن رہا۔مناظر عاشق ہرگانوی صاحب کے ساتھ میری ادبی رفاقت اور قلمی دوستی کازمانہ کم وبیش33سال کی طویل مدت پہ محیط ہے۔ان کی ایک کتاب”روبرو“جو مشاہیر…

Read More

محمد افتخار شفیع…مرجھاگیابہارمیں کیوں گلشن خیال (فرتاش سید:چند بے ترتیب باتیں)

مرجھاگیابہارمیں کیوں گلشن خیال (فرتاش سید:چند بے ترتیب باتیں) حمایت علی شاعر مرحوم کے صاحب زادے اوج کمال کراچی میں ”دنیائے ادب“کاعالمی مشاعرہ کرواتے تھے۔سال ۲۰۰۲ء میں مجھے اس مشاعرے میں شرکت کادعوت نامہ ملا،میرے ساتھ ملتان سے برادرم ڈاکٹرشفیق آصف،برادرم رضی الدین رضی اور ڈاکٹرغزالہ خاکوانی کوبھی مدعو کیاگیا تھا،غزالہ توشاید جہازسے گئی تھیں،ہم دوستوں نے ٹرین سے جانے کافیصلہ کیا،راستے میں گفتگوکے دوران میں شفیق آصف نے بتایاکہ مشاعرے میں قطرسے فرتاش سیدبھی آرہاہے،اس کا آبائی تعلق وہاڑی سے ہے،اور اس لحاظ سے وہ ہمارا ”گرائیں“ہے۔کراچی کایہ مشاعرہ…

Read More

فرتاش سید رحلت فرما گئے.

فرتاش سید رحلت فرما گئے. (18 اپریل 2021) انا للہ و انا الیہ راجعون فرتاش کرونا کے مرض میں مبتلا تھے. گذشتہ شام خبر ملی کہ وہاڑی میں وینٹیلیٹر پر ہیں. عزیزم زعیم رشید کو فون کیا تو معلوم ہوا کہ حالت بہتر ہے اور وینٹیلیٹر سے ہٹا کر آکسیجن لگا دی گئی ہے. صبح پہلی خبر ان کی وفات کی ملی. اللہ درجات بلند فرمائے. آمین

Read More