طلعت شبیر ۔۔۔ غزل

پھر وہی ہے حصار پہلا سا دل کو ہے انتظار پہلا سا کچھ تو تفصیل ہو کہانی کی جانے کیوں اختصار پہلا سا تھک چکا ہے سفر کی وحشت سے اب نہیں ہے سوار پہلا سا پھر وی ایک بدگمانی ہے کیوں نہیں اعتبار پہلا سا ہو گیا ہوں میں گردشوں کا اسیر اب کہاں ہوں میں یار پہلا سا کیا ہوا ہے جنون کا غلبہ آگیا انتشار پہلا سا پھر دسمبر کی سرد شامیں ہیں دل ہوا بے قرار پہلا سا

Read More

عقیدت ۔۔۔۔ محمد انیس انصاری

میں ہوں دور مدینہ سے ، پر مجھ سے مدینہ دور نہیں ہےاُن کا غلام ہو آنکھ سے اوجھل ، آقاؐ کو منظور نہیں ہے نئی سحر کا سورج نکلا ، گیا وہ دورِ غلامی پچھلاٹوٹ گئیں ساری زنجیریں ، اب انساں محصور نہیں ہے بند ہوا اک باب پرانا ، زندہ دَرگوری کا فسانہہر بیٹی اب زندہ رہے گی ، کوئی ماں مجبور نہیں ہے خلقت ہے میزان کنارے ، جب ہر کوئی اُن کو پکارےچھوڑ دیں وہ امّت کو تنہا ، یہ اُن کا دستور نہیں ہے آنکھ…

Read More

سرفراز تبسم ۔۔۔ غزل

محبت استعارہ ہے زمیں کا ترا چہرہ ستارا ہے زمیں کا پہاڑوں سے کبھی راتوں کو دیکھو فلک جیسا نظارا ہے زمیں کا جو ہم مٹی میں آنسو بو رہے ہیں کوئی قرضہ اتارا ہے زمیں کا فقیروں کی قبا بھی ہے بگولہ بگولہ بھی غبارا ہے زمیں کا سبھی سامان چھوڑے جا رہا ہوں سفر کوئی دوبارا ہے زمیں کا

Read More

ازور شیرازی ۔۔۔ غزل

اس لیے شہر کا ہر شخص نہیں ہے تیرا تخت میرا ہے مگر تخت نشیں ہے تیرا جب ترے پاؤں میں صحرا کی مسافت بھی ہے کیوں سفر سے پلٹ آنے پہ یقیں ہے تیرا ہم بھی رکھتے ہیں کئی چاند سے چہرے لیکن سب کے یاروں سے مگر یار حسیں ہے تیرا کیا ہوا ، اُس نے اگر چھوڑ دیا ہے تجھ کو ایک ہی شخص تو محبوب نہیں ہے تیرا تجھ میں یہ کفر کے انداز کہاں سے آئےورنہ گھر بار تو مسجد سے قریں ہے تیرا میں…

Read More

جمیل یوسف ۔۔۔ رافی

رافی ۔۔۔۔ برگِ گُل سے بنائی مورت ہو ہائے تم کتنی خوبصورت ہو میرے احساس کی تجلی ہو میرے وجدان کی بشارت ہو نبضِ ہستی کو جو رواں رکھے تم مرے خوں میں وہ حرارت ہو میں جسے آج تک سمجھ نہ سکا تم محبت کی وہ بجھارت ہو میرے فکر و خیال کی رفعت میرے جذبات کی طہارت ہو شعر و عرفاں کی روشنی ہو تم کس قدر خوشنما عبارت ہو دھیان جس کا طواف کرتا ہے دل کی نگری میں وہ زیارت ہو دل کو پھر زندہ کر…

Read More

محمد آفتاب تابش ۔۔۔ غزل

سدا زندگی میں خوشی کا سماں ہو نہ فکرِ جہاں ہو نہ غم کا نشاں ہو تمھارے قدم چومتی کہکشاں ہو زمیں بھی تمھارے لیے آسماں ہو تمھی میرے دل بر ، تمھی میری جاں ہو تمھی راز میرا ، تمھی رازداں ہو مرے پاس یا دور ، چاہے جہاں ہو دعا ہے کہ تم پر خدا مہرباں ہو ہمیشہ سلامت رہے پیار تیرا کبھی راز تیرا نہ ہرگز عیاں ہو ترا حسن دراصل سیرت ہے تیری کسی کم نظر سے یہ کیسے بیاں ہو مری یہ دعا ہے کہ…

Read More

نعرت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید فرخ رضا ترمذی

سینے میں جو نہاں تھی محبت کی روشنی بن کر زباں پہ آئی ہے مدحت کی روشنی دنیا میں ہر طرف جو اجالا ہے نور کا یہ نورِ حق ہے شمعِ رسالت کی روشنی تفریقِ رنگ و نسل مٹائی حضور نے ہر سمت اب فروزاں ہے وحدت کی روشنی وہ کامیاب ہے جسے محشر میں مل گئی سرکارِ دو جہاں کی قیادت کی روشنی ختم الرسل ہے اب نہ نبی کوئی آئے گا دنیا میں اب ہے ختمِ نبوت کی روشنی جو عشقِ مصطفیٰ کے جلاتا رہا چراغ محشر میں…

Read More

انجم اعظمی : تعارف و کلام ۔۔۔ محمد یوسف وحید

انجم اعظمی…تعارف و کلام تحقیق و تدوین : محمد یوسف وحید (مدیر:شعوروادراک خان پور) سر میں سودا سہی،سر پھوڑنے اب جاؤں کہاں اس خرابے میں جہاں کوئی بھی دیوار نہیں انجم اعظمی ‘شاعر اور مصنف،جن کا ’لب ورخسار‘ کے نام سے محبت کی نظموں کا مجموعہ شائع ہو چکا ہے ، ’شاعری کی زبان‘ ان کے تنقیدی مضامین کا مجموعہ ہے۔ پروفیسر انجم اعظمی (پیدائش: 2 جنوری 1931ء – وفات: 31 جنوری 1990ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اُردو کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔ انجم اعظمی 2 جنوری، 1931ء…

Read More