فرہاد ترابی ۔۔۔ کیا ہوا ہے مرا نقصان کہاں سمجھے گا

کیا ہوا ہے مرا نقصان کہاں سمجھے گا ہائے وہ زود پشیمان کہاں سمجھے گا اب رفو گر بھی نہیں اس کو رفو کرنے کا ہاں مگر چاک گریبان کہاں سمجھے گا دل کے بہلانے کو دو اشک بھی کافی ہیں مگر چشمِ گریاں! ترا طوفان کہاں سمجھے گا میں نے کوشش تو بہت کی ہے مگر جانتا ہوں تجھ سا بے چین‘ پریشان کہاں سمجھے گا اب نہیں لگتی گراں پاؤں کی زنجیر مجھے میرے زنداں کا نگہبان کہاں سمجھے گا خالقِ ارض و سماوات کے اپنے دکھ ہیں…

Read More

وسیم جبران ۔۔۔ اتفاقاً مجھے ملا وہ شخص

اتفاقاً مجھے ملا وہ شخص پھر اچانک بچھڑ گیا وہ شخص اب مجھے نیند بھی نہیں آتی شاید اس کو بھی لے گیا وہ شخص میری باتیں سمجھ نہیں پاتا کاش ہوتا پڑھا لکھا وہ شخص خود کو رسوا کیا ہے دانستہ ایسی پستی میں جا گرا وہ شخص پیار کرتا تھا دشمنِ جاں سے جانے اچھا تھا یا بُرا وہ شخص مجھ کو حق ہے اسے نہ جانے دوں پھر سے بے سمت چل پڑا وہ شخص یہ محبت تو انتقاماً تھی مجھ پہ جبرانؔ اب کھلا وہ شخص

Read More

جلیل عالی ۔۔۔ تُو صید کر سکے مری سوچیں نہیں نہیں

تُو صید کر سکے مری سوچیں نہیں نہیں ہمسر مرے گماں کا بھی تیرا یقیں نہیں اک خبط چُھوٹنے سے خوشی بھی ہوا ہوئی اک ربط ٹوٹنے پہ مرا دل غمیں نہیں گزری تمام عمر اسی گرم و سرد میں اوپر فلک نہیں کبھی نیچے زمیں نہیں چلتا ہے حکم اور کسی کا پسِ نگاہ تاجِ شہی میں شانِ شہی کا نگیں نہیں اک خوابِ شہرِ شوق کا دشمن ہے اصل کون کہہ دے گا کان میں وہ لکھے گا کہیں نہیں دیکھی نہیں ہے جس نے مری پاک سر…

Read More

ڈاکٹر مفتی سید شجاعت علی قادری …. سعدیہ وحید

ڈاکٹر مفتی سید شجاعت علی قادری وِیکی پیڈیا اور چند دیگر سماجی ویب سایٹس پر موجود معلومات کے مطابق 28 جنوری 1993ء ڈاکٹر مفتی سید شجاعت علی قادری کا یومِ وفات ہے ۔ جسٹس ڈاکٹر مفتی سید شجاعت علی قادری‘ اسلامی نظریاتی پاکستان کونسل کے ایک اہم رُکن، اسلامی علوم اور جدید سائنسز سے آراستہ ایک معروف عالم تھے۔ انہیں روایتی اور جدید عربی زبان میں گہری اور مستند مہارت حاصل تھی۔ڈاکٹر مفتی سید شجاعت قادری نے مختلف عہدوں پر کام کرنے کے علاوہ خود کو ایک بڑی تعداد میں…

Read More

صدام ساگر ۔۔۔ بے باک قلم کا سپاہی سرور ارمان

سرور ارمان بہ حیثیت شاعر بھی تسلیم کیے گئے ہیں اور بہ حیثیت مدیر بھی۔ مگر اُن کی وجہِ شہرت شاعری ہے، وہ شاعری عام ڈگر سے ہٹ کر کرتے ہیں اور نثر لکھتے ہیں تو تحقیق کی اتھاہ گہرائیوں میں اُتر کر موجودہ حقائق کی حقیقت کو بڑی صاف گوئی کے ساتھ بیان کرتے ہیں، یہی ان کا وصفِ خاص ہے۔ سرور ارمان ترقی پسند فکر کو آگے بڑھانے والے شاعر اور ادیب ہے ان کے فن کا اعتراف اُردو ادب کے جید ناقدین، مشاہیرِ ادب، اہلِ علم و…

Read More

ڈاکٹرمحمد دین تاثیر (تعارف و کلام) ۔۔۔ محمد یوسف وحید

ڈاکٹرمحمد دین تاثیر… تعارف و کلام اُردو زبان کے نامور شاعر،نقاد، ماہرِ تعلیم اور مدیر محمد دین تاثیر (پیدائش: 28 فروری 1902ء۔ وفات: 30 نومبر 1950ء) قصبہ اجنالہ ضلع امرتسر(ہندوستان ) میں پیدا ہوئے۔پیدائش کے دو سال بعد 1904ء میں پہلے والداورکچھ عرصہ بعد والدہ کا طاعون کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔خالو میاں نظام الدین نے ان کی پرورش کی۔ ایم اے فورمین کرسچن کالج لاہور سے 1926ء میںکیا ۔ اسی سال اسلامیہ کالج لاہور میں انگریزی کے لیکچرر مقرر ہوئے۔ کچھ عرصے بعد مستعفی ہو کر محکمہ اطلاعات…

Read More

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اِقبال ؒ ۔۔۔۔ محمد یوسف وحید

حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اِقبال ؒ حکیم الامت ،شاعرِ مشرق ڈاکٹر علامہ محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میںشیخ نور محمد کے گھر پیدا ہوئے ۔ 1899ء میں انہوں نے گورنمنٹ کالج لاہور سے فلسفے میں ایم اے کا امتحان پاس کیا اور پھر تدریس کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔ 1905ء میں وہ یورپ چلے گئے جہاں انہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے بیرسٹری کا امتحان پاس کیا اور میونخ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی۔ وطن واپسی کے بعد آپ وکالت کے پیشے سے وابستہ…

Read More

ڈاکٹر اسلم انصاری اور سید فخرالدین بلے = داستان ِ رفاقت

ڈاکٹر اسلم انصاری اور سید فخرالدین بلے = داستان ِ رفاقت (پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری کا.30.اپریل 2022 کو ماشا ٕ اللہ ۔83.۔ واں یوم ِ ولادت ہے) ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسر ڈاکٹر اسلم انصاری عصر حاضر کے ایک ممتاز محقق اور قادرالکلام شاعر ہیں۔ والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے اور ڈاکٹر اسلم انصاری کی تعلق داری ٗ دوستانہ روابط اور مراسم بلکہ رفاقت کا سلسلہ کب اور کیسے شروع ہوا اس حوالے سے ہم کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ پورے وثوق سے ضرور کہہ سکتے ہیں کہ آنکھ کھولنے کے بعد…

Read More