میر تقی میر ۔۔۔ آگے جمالِ یار کے معذور ہوگیا

آگے جمالِ یار کے معذور ہوگیا گُل اک چمن میں دیدۂ بے نور ہوگیا اک چشمِ منتطر ہے کہ دیکھے ہے کب سے راہ جوں زخم تیری دوری میں ناسور ہوگیا پہنچا قریب مرگ کے وہ صیدِ ناقبول جو تیری صید گاہ سے ٹک دور ہوگیا اُس ماہِ‌ چاردہ کا چھپے عشق کیوں کہ آہ اب تو تمام شہر میں‌ مشہور ہوگیا شاید کسو کے دل کو لگی اُس گلی میں چوٹ میری بغل میں شیشۂ دل چور ہوگیا دیکھا جو میں نے یار کو وہ میرؔ ہی نہیں تیرے…

Read More

میر تقی میر ۔۔۔ فرہاد ہاتھ تیشے پہ ٹک رہ کے ڈالتا

فرہاد ہاتھ تیشے پہ ٹک رہ کے ڈالتا پتھر تلے کا ہاتھ ہی اپنا نکالتا بگڑا اگر وہ شوخ تو سنیو کہ رہ گیا خورشید اپنی تیغ و سپر ہی سنبھالتا یہ سر تبھی سے گوے ہے میدان عشق کا پھرتا تھا جن دنوں میں تو گیندیں اچھالتا بِن سر کے پھوڑے بنتی نہ تھی کوہ کن کے تئیں خسرو سے سنگِ سینہ کو کس طور ٹالتا چھاتی سے ایک بار لگاتا جو وہ تو میر برسوں یہ زخم سینے کا ہم کو نہ سالتا

Read More

میر تقی میر ۔۔۔ جب جنوں سے ہمیں توسل تھا

جب جنوں سے ہمیں توسل تھا اپنی زنجیر پا ہی کا غُل تھا بسترا تھا چمن میں جوں‌ بلبل نالہ سرمایۂ توکل تھا یک نِگہ کو وفا نہ کی گویا موسمِ گل صفیرِ بلبل تھا اُن نے پہچان کر ہمیں مارا مُنھ نہ کرنا اِدھر تجاہل تھا اب تو دل کو نہ تاب ہے نہ قرار یادِ ایام جب تحمل تھا جا پھنسا دامِ زلف میں‌ آخر دل نہایت ہی بے تامُّل تھا یوں ‌گئ قد کے خم ہوئے جیسے عمر اک رہروِ سرِ پل تھا خوب دریافت جو کیا…

Read More

میر تقی میر ۔۔۔ حال دل میر کا رو رو کے سب اے ماہ سنا

حال دل میر کا رو رو کے سب اے ماہ سنا شب کو القصہ عجب قصۂ جاں کاہ سنا کوئی ان طوروں سے گزرے ہے ترے غم میں مری گاہ تُو نے نہ سنا حال مرا گاہ  سنا خوابِ غفلت میں ہیں یاں سب تُو عبث جاگا میر بے خبر دیکھا اُنھیں میں جنھیں آگاہ سنا

Read More

میر تقی میر ۔۔۔ دل بہم پہنچا بدن میں تب سے سارا تن جلا

دل بہم پہنچا بدن میں تب سے سارا تن جلا آ پڑی یہ ایسی چنگاری کہ پیراہن جلا سرکشی ہی ہے جو دکھلاتی ہے اس مجلس میں داغ ہو سکے تو شمع ساں دیجے رگِ گردن جلا بدر ساں اب آخر آخر چھا گئی مجھ پر یہ آگ ورنہ پہلے تھا مرا جوں ماہِ نو دامن جلا کب تلک دھونی لگائے جوگیوں کی سی رہوں بیٹھے بیٹھے در پہ تیرے تو مرا آسن جلا سوکھتے ہی آنسوؤں کے نور آنکھوں سے گیا بجھ ہی جاتے ہیں دیے جس وقت سب…

Read More

اکرم کنجاہی ۔۔۔ آج ذرّے ہیں زمیں کے وہ جو ہارے ہوئے ہیں

آج ذرّے ہیں زمیں کے وہ جو ہارے ہوئے ہیں جیت جن کا بھی مقدّر تھی ستارے ہوئے ہیں ضبط گرداب نے کس جرم میں کشتی کر لی میری آنکھوں سے تو اوجھل بھی کنارے ہوئے ہیں وہ جو بیتاب تمنّا تھے زمانے بھر کے چاند سورج سے فلک زاد تمہارے ہوئے ہیں دم تو پتھر کا نکل جاتا ہے آزار کے ساتھ کیا تعجب ہے جو دل درد کے مارے ہو ئے ہیں زلف جاناں کی سنواریں تو ہے زیبا صاحب زلف جیون کی جو پہلے سے سنوارے ہوئے…

Read More

بانی ۔۔۔ نہ حریفانہ مرے سامنے آ، میں کیا ہوں

نہ حریفانہ مرے سامنے آ، میں کیا ہوں تیرا ہی جھونکا ہوں اے تیز ہوا، میں کیا ہوں رقصِ یک قطرۂ خوں، آپ کشش، آپ جنوں اے کہ صد تشنگیِ حرف و صدا، میں کیا ہوں ایک ٹہنی کا یہاں اپنا مقدّر کیسا پیڑ کا پیڑ ہی گرتا ہے جدا،میں کیا ہوں اک بکھرتی ہوئی ترتیبِ بدن ہو تم بھی راکھ ہوتے ہوئے منظر کے سوا، میں کیا ہوں تو بھی زنجیر بہ زنجیر بڑھا ہے مری سمت ساتھ میرے بھی روایت ہے، نیا میں کیا ہوں کون ہے جس…

Read More