نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ آصف ثاقب

نعتؐ
۔۔۔۔۔
قلم کی نسبتیں کتنی بڑی ہیں
بہت ہی پیار سے نعتیں لکھی ہیں

بڑے چھوٹے یہ پاکستان والے
محمدؐ نام کے عاشق سبھی ہیں

مدینے کے ہیں نغمے سوز والے
غزل کی بھی غنائیں مدھ بھری ہیں

مدینے سے سبق ہم کو ملا ہے
روانِ رہگزارِ زندگی ہیں

محمدؐ نے یہ بخشے ہیں اجالے
جو ہم دامن کشائے آگہی ہیں

عقیدت کے مناظر ہیں سنہرے
ہماے سامنے صدیاں کھڑی ہیں

محبت یہ مدینے سے ملی ہے
جو اپنے غم رہینِ شاعری ہیں

دعا، آداب، آنسو، شوق ثاقب
نبیؐ کے شہر کے رستے کئی ہیں

Related posts

Leave a Comment