Category: آج کی نظم
حنیف ترین ۔۔۔ دو دھاری تلوار
دو دھاری تلوار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ خواہش کی تسکین کی خاطر اپنے لا یعنی جذبوں کو لوحِ دل پر آنک رہے ہیں دیش بدیش کی خاک چھان کے گرتے پڑتے پھانک رہے ہیں اپنی دید سے غافل رہ کر نا دیدہ کو جھانک رہے ہیں
Read Moreفہمیدہ ریاض ۔۔۔ اک پل ٹھٹھکا میرے دوار
اک پل ٹھٹھکا میرے دوار ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اک پل ٹھٹکا میرے دوار بس ایسا ہے جیون ۔۔۔۔۔ جیسے گھر بھر میں پھیلی چُپ جیسے دھول جمی شیشوں پر جیسے راکھ کے اُڑتے ذرے جیسے گیت کے بکھرے پنے جیسے گلے میں چبھتے آنسو جیسے اپنے دل کی دھڑکن جیسے پوس کی دھوپ اکیلی جیسے سونا سونا آنگن جیسے تن میں چھپا سناٹا جیسے پیاسا ماس برہن کا جیسے جاتے دن کی اُداسی جیسے آتی رین کا دھڑکا جیسے نیر سے نین نہائے جیسے اندر دھنش دھُندلائے جیسے آس کمل ٹھٹھرائے ایسے…
Read Moreمفرور ۔۔۔ فہمیدہ ریاض
مفرور ۔۔۔۔۔ کہیں تو ڈھونڈو سُراغ ان کا کہاں ہے دل اور دماغ ان کا ابھی تمہارے محاصروں میں گھرا ہے تاراج باغ ان کا وہیں کسی راہ پر بچھی اُن کی چشمِ نم ہے کٹا ہوا ہاتھ آج بھی بستۂ قلم ہے گلوئے زیبِ رسن سے لپٹی ہیں ان کی بانہیں جو گھر سے نکلے کہ جیسے دھرتی کے دل سے آہیں جہاں تھے مسدود سارے رستے وہیں پہ اُن کے قدم گڑے ہیں تمہارے بوٹوں تلے وہیں ان کے دل پڑے ہیں بس ایک دل تھا ، بس…
Read Moreسرویشور دیال سکسینہ ۔۔۔ نقشہ
باکرہ ۔۔۔ فہمیدہ ریاض
باکرہ ۔۔۔۔ آسماں تپتے ہوئے لوہے کی مانند سفید ریگ سوکھی ہوئی پیاسے کی زباں کی مانند پیاس حلقوم میں ہے، جسم میں ہے، جان میں ہے سر بہ زانو ہوں جھلستے ہوئے ریگستاں میں تیری سرکار میں لے آئی ہوں یہ وحشِ ذبیح مجھ پہ لازم تھی جو قربانی، وہ میں نے کر دی اُس کی اُبلی ہوئی آنکھوں میں ابھی تک ہے چمک اور سیہ بال ہیں بھیگے ہوئے خوں سے اب تک تیرا فرمان یہ تھا اِس پہ کوئی داغ نہ ہو سو یہ بے عیب اچھوتا…
Read Moreعابد سیال ۔۔۔ نہ اب وہ مینائے دل فریبی
خزاں ۔۔۔ منیر نیازی
خزاں ۔۔۔۔۔ ہوا کی آواز خشک پتوں کی سرسراہٹ سے بھر گئی ہے روش روش پر فتادہ پھولوں نے لاکھوں نوحے جگا دیے ہیں سلیٹی شامیں، بلند پیڑوں پہ غل مچاتے سیاہ کووں کے قافلوں سے اٹی ہوئی ہیں ہر ایک جانب خزاں کے قاصد لپک رہے ہیں ہر ایک جانب خزاں کی آواز گونجتی ہے ہر ایک بستی کشاکشِ مرگ و زندگی سے نڈھال ہو کر مسافروں کو پکارتی ہے کہ ۔۔۔ "آئو مجھ کو، خزاں کے بے مہر، تلخ احساس سے بچائو"
Read Moreپچھلی صفوں کے لوگ ۔۔۔ یونس متین
پچھلی صفوں کے لوگ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مرے دشمن! ذرا تلوار میری تھامنا میں سر اٹھالائوں جوکٹ کرپچھلی صف میں گر گیا تھا ہاں ابھی تیرے مقابل ہوں ابھی بازو سلامت ہیں جو اپنے ضعف سے دہشت زدہ ہوں آئنوں کی دوستی ان کے لیے اچھی نہیں ہوتی میں اپنا آئنہ بھی ساتھ لایا ہوں یہ مٹی ہی زرہ بکتر ہے میری جب مجھے اک خواب کی ٹوٹی ہوئی دیوار میں مٹی کی بیوہ آنکھ کہتی ہے کہ تم پچھلی صفوں میں سارے جوہر بھول آئے ہو سبھی رہد اریوں میں برف…
Read Moreتمھیں یہ کیسی شکایتیں ہیں … یوسف خالد
تمھیں یہ کیسی شکایتیں ہیں؟ ……………. تمھی بتاؤ کہ تم سے میں نے سلگتے لمحوں،بکھرتے خوابوں شکستہ جذبوں کی بات کی ہے! تمھی بتاؤ کہ میں نے اپنے سفر کی ساری صعوبتوں میں تمہاری زلفوں تمہاری آنکھوں تمہارے عارض سے بھول کر بھی خراج مانگا ہے رتجگوں کا ۔۔۔ مرے لیے تو یہی بہت ہے کہ میں،سفر میں نہیں ہوں تنہا مرے شریکِ سفر ہو تم بھی مجھے یقیں ہے کہ عمر بھر میں بدن کی ساری تھکن اٹھائے سفر کی ساری صعوبتوں میں تمہارے ہاتھوں میں ہاتھ دے کر…
Read More