اب ترے ترک تعلق کی سمجھ آئی ہے لوگ سستے میں ملی چیز گنوا دیتے ہیں
Read MoreTag: صغیر احمد صغیر
نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ صغیر احمد صغیر
جس پہ سرکار کی سیرت کا اثر ہوجائے مرحبا آپ کا منظورِ نظر ہو جائے جس پہ آقا کی فقط ایک نظر ہو جائے چاہیے جیسا خدا کو وہ بشر ہو جائے ان کی دہلیز پہ ادنیٰ سا سوالی بن کر جو بھی فریاد کروں مصرعِ تر ہو جائے مرے شاہا، مجھے مدحت کا شرف ایسا دے میں ثنا خوانی کروں اور امر ہو جائے اے خدا جب ترے دربار کی جانب آؤں آپ کا ذکر مرا زادِ سفر ہو جائے کاش ایسا ہو کہ کملی میں چھپا لیں آقا…
Read Moreصغیر احمد صغیر … ہر اک کو اپنی کمائی پلٹ کے آتی ہے
ہر اک کو اپنی کمائی پلٹ کے آتی ہے بھلائی ہو کہ برائی پلٹ کے آتی ہے جو بات کی تھی کسی پر وہ اب سنو بھی سہی کہا نہ تھا کہ یہ بھائی! پلٹ کے آتی ہے میں اس کے عکس کو دیوار پر لگاؤں ذرا؟ دکھاؤں؟ کیسے خدائی پلٹ کے آتی ہے؟ حسین ہونٹوں کی تعریف جب بھی کرتے ہیں ادھر سے تلخ نوائی پلٹ کے آتی ہے صغیر دل ہے کہ خالی مکان ہے کوئی کہ آہ بن کے دہائی، پلٹ کے آتی ہے
Read Moreڈاکٹر صغیر احمد صغیر ۔۔۔ یہ جو وحشت ہے عقیدت بھی تو ہو سکتی ہے
یہ جو وحشت ہے عقیدت بھی تو ہو سکتی ہے میری یک طرفہ محبت بھی تو ہو سکتی ہے بس یہی سوچ کے مندر میں نہیں جاتا میں کوئی مورت تری صورت بھی تو ہو سکتی ہے ٹال دیتے ہو یوں ہی ہنس کے مِری باتوں کو میری باتوں میں حقیقت بھی تو ہو سکتی ہے جب بہار آئے گلستاں کو نکل جاتا ہوں تیرے چہرے کی زیارت بھی تو ہو سکتی ہے تو بس اک بار کبھی دیکھ مری آنکھوں میں کوئی تحریر عبارت بھی تو ہو سکتی ہے…
Read More