ریاض ندیم نیازی ۔۔۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان

گُل تھے ، چمن ، بہار تھے عبدالقدیر خان
ایک ایسے تاجدار تھے عبدالقدیر خان

وہ وقت یادگار رہے گا تمام عمر
جس وقت کی پکار تھے عبدالقدیر خان

سب کچھ وطن کے نام پہ قربان کر گئے
اِس درجہ جاں نثار تھے عبدالقدیر خان

ہر شخص اُن کی موت پہ غم سے نڈھال تھا
ہاں ایسے شہریار تھے عبدالقدیر خان

باغِ حیات جس سے مہکتا رہا سدا
خوشبو کا وہ دیار تھے عبدالقدیر خان

غم ناک آنکھ ہو گئی اُن کی جدائی سے
ہر دل کا اعتبار تھے عبدالقدیر خان

چلنے سے جس پہ منزلِ مقصود ملتی تھی
ایک ایسی رہ گزار تھے عبدالقدیر خان

محسن وطن کا اُن کو کہے گا ہر ایک فرد
ہر دل کا ہی قرار تھے عبدالقدیر خان

اُن کے ندیمؔ اور کیا اوصاف میں لکھوں
بس پیار ، پیار ، پیار تھے عبدالقدیر خان

Related posts

Leave a Comment