ممتاز راشد لاہوری ۔۔۔ ثوابوں کی ہے گُلکاری

ثوابوں کی ہے گُلکاری
خدا خوفی، روا داری

وہ جس میں استقامت ہے
مقابل پر رہا بھاری

بچت میں سُود مندی ہے
خسارہ ہے زیاں کاری

جبیں جھکتی نہیں بے جا
خدا دے دے جو خودداری

وہ سر اَفراز رہتے ہیں
جنھیں عزّت رہے پیاری

تنائو سے بچے رہنا
اِسی میں ہے سمجھداری

کہاں ممکن ہے بچ رہنا
جو راشد وار ہو کاری

Related posts

Leave a Comment