نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ آصف ثاقب

مری اشکوں بھری راتیں محمدؐ کے لیے ہیں
جگر کی درد سوغاتیں محمدؐ کے لیے ہیں

مرے ہر لفظ میں عشقِ نبیؐ کی تحفگی ہے
سبھی اشعار اور باتیں محمدؐ کے لیے ہیں

خیالوں میں مدینہ ہے وہاں کے واقعے سب
مری نعتیں مناجاتیں محمدؐ کے لیے ہیں

انھیؐ کی یاد میں میرے نگر میں روشنی ہے
وظیفے اور خیراتیں محمدؐ کے لیے ہیں

وہاں دل کا نگینہ جب محمدؐ نام کا ہے
یہاں آنکھوں کی برساتیں محمدؐ کے لیے ہیں

درودِ پاک سے ثاقب فلک سے نور برسے
یہ ساون اور برساتیں محمدؐ کے لیے ہیں

Related posts

Leave a Comment