حمد باری تعالیٰ ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی

ہے سب کائناتوں کا خالق خدا
نہیں اس سے بڑھ کر کوئی بھی بڑا

وہی دل کہ جس میں وہ گھر کر گیا
وہی گھر۔۔۔وہی دل۔۔ہوا پارسا

کوئی جان پرور ہے،بے جان ہے
اسی کا وہ مرہون منت ہوا

کوئی حدِ امکاں میں ہے یا نہیں
نہیں حکمِ کن سے کوئی ماورا

یہ پیار و محبت،یہ انس و وفا
یہ انسانیت ہے اسی کی عطا

اعانت طلب ہے اسے پیار ہے
اک اشکِ ندامت ہوا کیمیا

کوئی اس کی نیکی کا ہم سر نہیں
جو اس کے لیے ہر بدی سے لڑا

رسالت ہے توثیق توحید کی
ریاض عقیدت ہے جوبن بھرا

Related posts

Leave a Comment