نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد حسین عارف القادری

لب پہ میرے ہے شام و سحر یا نبی
ہے اسی ذکر میں آنکھ تر یا نبی

سب کا معبود مالک ہے خالق ترا
سب کا ہو ہر گھڑی راہ بر یا نبی

خود خدا کر رہا ہے تری ہی ثنا
تجھ سے باتیں کرے عرش پر یا نبی

میں گنہگار ہوں میں ترا امتی
مجھ پہ بھی ہو کرم کی نظر یا نبی

نورِ ایمان سے قلب پر نور ہو
زیست ہو طاعتوں میں بسر یا نبی

سبز گنبد کا منظر ہو چشمان میں
خوب دیکھوں حسیں تیرا گھر یا نبی

تیرا دیوانہ ہے عارف القادری
کیوں نہ ہو ہر عمل پر اثر یا نبی

Related posts

Leave a Comment