نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ الیاس بابر اعوان

کہیں ستارا کہیں بخت ور لکھا جائےزمینِ دل پہ مدینے میں گھر لکھا جائے اے میرے سادہ مورخ نسب کا علم بھی سیکھجہاں بھی دھوپ لکھی ہے ، شجر لکھا جائے میں آنکھیں بند کروں اور طیبہ جا نکلوںمجھے بھی روشنی کا ہم سفر لکھا جائے اِدھر اُدھر سے بھٹک کر یہاں تک آیا ہوںاب اختتام اِسی راہ پر لکھا جائے جنہیں درک ہی نہیں ہے مقامِ آقا کابالاہتمام انہیں بے خبر لکھا جائے جہاں سے ٹوٹ کے پتے بہار بنتے ہیںمرا نصیب اسی شاخ پر لکھا جائے

Read More

الیاس بابر اعوان ۔۔۔ تُو سُنا تیرا کام وام ہے ٹھیک

تُو سُنا تیرا کام وام ہے ٹھیک اِس طرف سب غلط ہے، نام ہے ٹھیک اتنے دن ہوگئے ہیں فون پہ فون یار ملتے ہیں ، کل کی شام ہے ٹھیک مرے بارے سبھی یہی کہیں گے آدمی ٹھیک نئیں ، کلام ہے ٹھیک میرے صیاد بیچ دے مجھ کو جیسا میں ہوچکا ہوں ، دام ہے ٹھیک چھوڑ یار اُس کی بات کیا کرنی چھوڑ دینا ہی انتقام ہے ٹھیک

Read More

الیاس بابر اعوان … مسجد کا سی سی ٹی وی کیمرا

مسجد کا سی سی ٹی وی کیمرا……………………….سب کی بولی لگیکچھ کا ماتم ہواباقی اخبارکی سرخیوں میں ڈھلےشام تک رونق اَفروز لفظوں سے باسی حوالہ بنےکچھ مورخ کے ہاتھوں کی عجلت سے مرکز سے کچھ دُورخستہ کتابوں کے نم آشنا حاشیوں کے مسافر بنے ان میں کچھ تھے جنہیں بابِ اَرزاں سے ناحق پکارا گیانرم بستر کی حدت سے ہیرہ مزاج اٹھ کے بے سمت دوڑے گئےدُور تک ان کے پیروں کی دھول آئنوں کی درخشاںروایت بنی سبز پیڑوں کے تازہ تنوں پراِنہیں میں سے کچھ اپنے اشعار کندہ کیے جارہے…

Read More

یعقوب پرواز ۔۔۔ بیاد اسلم کولسری

بیاد اسلم کولسری۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُٹھے گا کس طرح بارِ الم تیری جدائی کاکہ ہو سکتا نہیں صدمہ رقم تیری جدائی کا رہیں گی عمر بھر یادیں تری میری معیت میںکہ تنہا اٹھ نہیں سکتا علَم تیری جدائی کا ترے اشعار میں اب ڈھونڈتا ہوں تیری صورت کوکسی صورت تو رہ جائے بھرم تیری جدائی کا کہاں اب زندگی کی تلخیوں سے جان چھوٹے گیکہ اب تو عمر بھر پینا ہے سم تیری جدائی کا مجال اپنی کہاں پرواز کہ اس سے کروں شکوہکہ جس نے مجھ پہ توڑا ہے ستم تیری جدائی…

Read More

یعقوب پرواز ۔۔۔ مسافت پانیوں کی بے گہر ہے اور میں ہوں

مسافت پانیوں کی بے گہر ہے اور میں ہوں مسلسل رائگانی کا سفر ہے اور میں ہوں میں آدم زاد ہوں میری فضیلت دیدنی ہے ورائے آسماں میری نظر ہے اور میں ہوں مرا احوال دے گا میرے اندر کی گواہی حدیثِ شوق اپنی معتبر ہے اور میں ہوں بہر سو عام ہیں قصے مری دیوانگی کے مری روداد کتنی مختصر ہے اور میں ہوں درونِ غار مجھ پر ہو گئی ہے نیند طاری یہ ویرانہ نہیں ہے میرا گھر ہے اور میں ہوں مدینے سے نکل کر جا بسا…

Read More