کٹتا بھلا کیوں کر شبِ فرقت کا اندھیرا پلکوں پہ چراغاں جو سرِ شام نہ ہوتا
Read MoreMonth: 2023 جنوری
بشیر بدر
پوچھنے والوں نے آ کر حالِ دل پوچھا ، مگر درد جس پہلو سے ہوتا تھا جہاں ہوتا رہا
Read Moreمحسن اسرار
ہم ترے پاس بیٹھے ہیں، ورنہ زیست کی اور صورتیں بھی ہیں
Read Moreاعجاز روشن ۔۔۔ اُمید اہلِ شہر کی بَر آئے کس طرح
اُمید اہلِ شہر کی بَر آئے کس طرح شاخِ ریا پہ سچ کا ثمر آئے کس طرح باہر تو منجمد ہیں اندھیرے قدم قدم اندر سے روشنی کی خبر آئے کس طرح سودا ہے جس کے سر میں ابھی آسمان کا وہ میرے ساتھ خاک بسر آئے کس طرح دل تو پگھل رہے ہیں تری اک نگاہ سے پتھر میں تیرا درد اُتر آئے کس طرح روشن بجھی ہے دھوپ تو اُس کی منڈیر پر سائے مرے وجود میں در آئے کس طرح
Read Moreطالب انصاری ۔۔۔ جو کچھ بھی اُٹھانا ہے قرینے سے اُٹھائیں
جو کچھ بھی اُٹھانا ہے قرینے سے اُٹھائیں بس حسبِ ضرورت ہی خزینے سے اٹھائیں کھل جائے گا رستا بھی گلابوں بھری چھت کا پہلے خس و خاشاک تو زینے سے اُٹھائیں پھولوں کو جو خواہش ہو مہکنے کی زیادہ خوش بو کی لپٹ تیرے پسینے سے اُٹھائیں ہاتھ آئے گی یوں کیسے زر و سیم کی زنبیل پھنکارتا افعی تو دفینے سے اٹھائیں یارانِ وفادار بہتّر ہیں بہت ہیں بہتر ہے نہ کچھ اور مدینے سے اٹھائیں میں پار اُترنے کی ضمانت انھیں دوں گا امیّدِ شکستہ تو سفینے…
Read Moreشفقت حیات شفق ۔۔۔ تم کوئی مجھ سے محبت کے لیے آئے ہو
تم کوئی مجھ سے محبت کے لیے آئے ہو تم تو بس اپنی سہولت کے لیے آئے ہو جانتی ہوں کہ نہیں آئے ہو تم میرے لیے تم فقط اپنی ضرورت کے لیے آئے ہو تم تو ڈرتے ہو کہ دنیا میں تماشا نہ بنے صاف ظاہر ہے کہ خلقت کے لیے آئے ہو جو بھی چاہو وہ کرو ، تم کو کھلی چھٹی ہے تم اگر مجھ سے اجازت کے لیے آئے ہو اس دکھاوے کی محبت سے مجھے باز رکھو لوگ سمجھیں گے کہ شفقت کے لیے آئے…
Read Moreڈاکٹر وزیر آغا صدی : سید فخرالدین بلے اور ڈاکٹر وزیر آغا ، داستان رفاقت
ڈاکٹر وزیر آغا صدی : سید فخرالدین بلے اور ڈاکٹر وزیر آغا ، داستان رفاقت پیدائش 18مئی 1922ء ۔۔ انتقال 7 ستمبر2010 داستان گو: ظفر معین بلے جعفری سال 2022 کو دنیائے اردو ادب میں ڈاکٹر وزیر آغا صدی کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر وزیر آغا عمر میں والد گرامی قبلہ سید فخرالدین بلے سے تقریبا آٹھ برس بڑے تھے لیکن ہم نے ہمیشہ انہیں والد گرامی کا حد درجہ احترام کرتے دیکھا۔ ڈاکٹر وزیر آغا اور سید فخرالدین بلے کی داستان رفاقت کا آغاز کب اور…
Read More