دل میں بھرا زبسکہ خیالِ شراب تھامانند آئنے کے مرے گھر میں آب تھاموجیں کرے ہے بحرِ جہاں میں ابھی تو تُوجانےگا بعدِ مرگ کہ عالم حباب تھااُگتے تھے دستِ بلبل و دامانِ گل بہمصحنِ چمن نمونۂ یوم الحساب تھاٹک دیکھ آنکھیں کھول کے اُس دم کی حسرتیںجس دم یہ سوجھے گی کہ یہ عالم بھی خواب تھادل جو نہ تھا تو رات زخود رفتگی میں میرؔگہ انتظار و گاہ مجھے اضطراب تھا
Read MoreTag: میر تقی میر کی بہترین شاعری
میر تقی میر ۔۔۔ اب درد و غم سے عرصہ مرے جی پہ تنگ تھا
اب درد و غم سے عرصہ مرے جی پہ تنگ تھاآیا شبِ فراق تھی یا روزِ جنگ تھاکثرت میں درد و غم کی نہ نکلی کوئی تپشکوچہ جگر کے زخم کا شاید کہ تنگ تھالایا مرے مزار پہ اس کو یہ جذبِ عشقجس بے وفا کو نام سے بھی میرے ننگ تھادل سے مرے لگا نہ ترا دل ہزار حیفیہ شیشہ ایک عمر سے مشتاقِ سنگ تھامت کر عجب جو میرؔ ترے غم میں مرگیاجینے کا اس مریض کے کوئی بھی ڈھنگ تھا
Read Moreمیر تقی میر ۔۔۔ سیر کے قابل ہے دل صد پارہ اُس نخچیر کا
سیر کے قابل ہے دل صد پارہ اُس نخچیر کاجس کے ہر ٹکڑے میں ہو پیوست پیکاں تِیر کاسب کھلا باغِ جہاں اِلّا یہ حیران و خفاجس کو دل سمجھے تھے ہم سو غنچہ تھا تصویر کابوئے خوں سے جی رکا جاتا ہے اے بادِ بہارہوگیا ہے چاک دل شاید کسو دل گیر کارہ گزر سیلِ حوادث کا ہے بے بنیاد دہراس خرابے میں نہ کرنا قصد تم تعمیر کابس طبیب اٹھ جا مری بالیں سے مت دے دردِ سرکامِ جاں آخر ہوا اب فائدہ تدبیر کاجو ترے کوچے…
Read Moreمیر تقی میر ۔۔۔ ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیا
ہمارے آگے ترا جب کسو نے نام لیادلِ ستم زدہ کو ہم نے تھام تھام لیاقسم جو کھایئے تو طالعِ زلیخا کیعزیز مصر کا بھی صاحب اک غلام لیاخراب رہتے تھے مسجد کے آگے مے خانےنگاہِ مست نے ساقی کی انتقام لیاوہ کج روش نہ ملا راستی میں مجھ سے کبھینہ سیدھی طرح سے اُن نے مرا سلام لیامرے سلیقے سے میری نبھی محبت میںتمام عمر میں ناکامیوں سے کام لیا
Read Moreمیر تقی میر ۔۔۔ شکوہ کروں میں کب تک اُس اپنے مہرباں کا
شکوہ کروں میں کب تک اُس اپنے مہرباں کاالقصّہ رفتہ رفتہ دشمن ہوا ہے جاں کاگریے پہ رنگ آیا قیدِ قفس سے شایدخوں ہوگیا جگر میں اب داغ گلستاں کادی آگ رنگِ گل نے واں اے صبا !چمن کویاں ہم جلے قفس میں سن حال آشیاں کاہر صبح میرے سر پر اک حادثہ نیا ہےپیوند ہو زمیں کا شیوہ اس آسماں کافتراک جس کا اکثر لوہو میں تر رہے ہےوہ قصد کب کرے ہے اس صیدِ ناتواں کاکم فرصتی جہاں کے مجمع کی کچھ نہ پوچھواحوال کیا کہوں میں اس…
Read More