کرامت بخاری ۔۔۔ دل مضطرب ہے اور کوئی اضطراب ہے

دل مضطرب ہے اور کوئی اضطراب ہے خانہ خراب خواب کا عالم بھی خواب ہے تاخیر کی تپش سے توانا ہوا ہے دل تعجیل کے سفر کا یہ تازہ  نصاب ہے لہجے میں ہے لہو کا بھی کچھ ذائقہ جناب یہ خون سے خطاب کی خواہش کا باب ہے رو رو کے میں نے لفظ لکھے لوحِ زیست پر شیون کا شور شعر کا اصلی شباب ہے مٹی میں جو مہک ہے وہ اعلیٰ نسب سے ہے یعنی ابوتراب سے عزت مآب ہے اشکِ رواں کی رسم کرامت سے کم…

Read More

کرامت بخاری ۔۔۔ حسرت و ناصر و عدم تو نہیں

حسرت و ناصر و عدم تو نہیں پھر بھی چرچا ہمارا  کم تو نہیں کوئی مقتل ہو یا کوئی دربار سر ہمارا کہیں پہ خم تو نہیں میرے ہاتھوں میں ہے قلم اب تک ہاتھ میرے ابھی قلم تو نہیں میں قلم کو زباں سمجھتا ہوں ہاتھ میرے ابھی قلم تو نہیں اے مسافر ترے مقدر میں جامِ حسرت ہے جامِ جم تو نہیں دفترِ دہر پڑھ کے دیکھ لیا تم ہی تم ہو کہیں پہ ہم تو نہیں ہے کرامت غزل میں اور بھی کچھ صرف لہجے کا زیر…

Read More

کرامت بخاری ۔۔۔ خوشیوں کے دن کم ہوتے ہیں

خوشیوں کے دن کم ہوتے ہیں باقی غم ہی غم ہوتے ہیں بزمِ شبِ ہجراں میں اکثر تم ہوتے ہو ہم ہوتے ہیں راہ ِعدم کو جانے والے کتنے تیز قدم ہوتے ہیں معنی اور مفہوم ہمیشہ حرف کی ذات میں ضم ہوتے ہیں وہ تلوار سے کب ڈرتے ہیں جن کے ہاتھ قلم ہوتے ہیں اہلِ سخن کی بات نہ پوچھو کے ہوتے ہیں جم ہوتے ہیں یاد پرانی یاد آئے تو منظر کتنے نم ہوتے ہیں ہم جیسے بھی لوگ کرامت ؔ ہوتے ہیں پر کم ہوتے ہیں

Read More

کرامت بخاری ۔۔۔ زمانہ

زمانہ ۔۔۔ کوئی سُر ہو یا کوئی ساز یا ہو سنگیت کا سرگم کوئی یا محبت کے مراسم کا ہو موسم کوئی کوئی کھوئی ہوئی صورت ، کوئی صورت کہیں سایہ کوئی کوئی اپنایایا  پرایا کوئی جب کہیں کچھ بھی نہیں ہے تو مرے چارہ گرو! زیست کرنے کا کوئی اوربہانہ ڈھونڈو جس کا اس تلخ حقیقت سے تعلق بھی نہ ہو کوئی معصوم سا موہوم فسانہ ڈھونڈو کوئی کھویا ہوا خوشیوں کا خزانہ ڈھونڈو اپنا زمانہ ڈھونڈو

Read More

کرامت بخاری ۔۔۔ قیدی

قیدی ۔۔۔۔ ہر ایک خواہش ہر  ایک کوشش ہر ایک اُلجھن ہمارے ذہنوں ہمارے جسموں  سے پھوٹتی ہے کوئی بھی مجرم نہیں ہے شاید مگر سبھی جُرم کر رہے ہیں ہر ایک ذہن اپنی اُلجھنوں کی ہر ایک جسم اپنی خواہشوں کی ازل سے تکمیل کر رہا ہے ، وہ جی رہا ہے وہ مر رہا ہے دیارِ ہستی سے غم گزیدہ گزر رہا ہے یہ جتنے راہوں کے پیچ و خم ہیں یہ ظلم و جور و جفا ستم ہیں تمام ذہنوں کی اور جسموں کی اُلجھنیں ہیں ہم…

Read More