وہ ایک لڑکی کہ جس سے شاید میں ایک پل بھی نہیں ملی ہوں میں اس کے چہرے کو جانتی ہوں کہ اس کا چہرہ تمہاری نظموں، تمہاری گیتوں کی چلمنوں سے ابھر رہا ہے یقین جانو مجھے یہ چہرہ تمہارے اپنے وجود سے بھی عزیز تر ہے کہ اس کی آنکھوں میں چاہتوں کے وہی سمندر چھپے ہیں جو میری اپنی آنکھوں میں موجزن ہیں وہ تم کو اک دیوتا بنا کر مری طرح پوجتی رہی ہے اس ایک لڑکی کا جسم خود میرا ہی بدن ہے وہ ایک…
Read MoreTag: Parveen Shakir Poetry
پروین شاکر ۔۔۔ وہی نرم لہجہ
وہی نرم لہجہ جو اتنا ملائم ہے جیسے دھنک گیت بن کے سماعت کو چھونے لگی ہو شفق نرم کومل سروں میں کوئی پیار کی بات کہنے چلی ہو کس قدر رنگ و آہنگ کا کس قدر خوب صورت سفر وہی نرم لہجہ کبھی اپنے مخصوص انداز میں مجھ سے باتیں کرے گا تو ایسا لگے جیسے ریشم کے جھولے پہ کوئی مدھر گیت ہلکورے لینے لگا ہو وہی نرم لہجہ کسی شوخ لمحے میں اس کی ہنسی بن کے بکھرے تو ایسا لگے جیسے قوسِ قزح نے کہیں پاس…
Read Moreپروین شاکر ۔۔۔ نہیں میرا آنچل میلا ہے
نہیں میرا آنچل میلا ہے اور تیری دستار کے سارے پیچ ابھی تک تیکھے ہیں کسی ہوا نے ان کو اب تک چھونے کی جرأت نہیں کی ہے تیری اجلی پیشانی پر گئے دنوں کی کوئی گھڑی پچھتاوا بن کے نہیں پھوٹی اور میرے ماتھے کی سیاہی تجھ سے آنکھ ملا کر بات نہیں کر سکتی اچھے لڑکے مجھے نہ ایسے دیکھ اپنے سارے جگنو سارے پھول سنبھال کے رکھ لے پھٹے ہوئے آنچل سے پھول گر جاتے ہیں اور جگنو پہلا موقع پاتے ہی اڑ جاتے ہیں چاہے اوڑھنی…
Read More