اکرم ناصر ۔۔۔۔ دعا

دعا
۔۔۔۔۔۔
حیات کرنے کو ایسا رستہ تلاش کر دے
جو ختم ربِ کریم فکرِ معاش کر دے

میں تیرے در کا گدا ہوں , تجھ ہی سے مانگتا ہوں
یقیں کی طاقت , جو ہر گماں پاش پاش کر دے

وہ جن پہ لطف و کرم کی بارش رہی ہمیشہ
مری ان اصحاب نیک سی بود و باش کر دے

سلوک اصحابِ فیل سے جیسا کل کیا تھا
تو آج اصحابِ فیل سے ویسا کاش کر دے

یہ تیری مرضی پہ منحصر ہے , اگر تو چاہے
تو مجھ پہ بھی رازِ طورِ سینا کو فاش کر دے

Related posts

Leave a Comment