زین علی رضوی ۔۔۔ کہ خوابوں کی دکانوں سے خریداری نہیں کرنی

’’محبت کی کہانی میں اداکاری نہیں کرنی‘‘
کہ خوابوں کی دکانوں سے خریداری نہیں کرنی

یہی سیکھا محبت سے اگر وہ چھوڑ دے تم کو
تو بس خاموش ہوجانا عزاداری نہیں کرنی

جو حالت آج میری ہے یہ مُجھ سے صاف کہتی ہے
کہ مستقبل میں اس دل کی طرفداری نہیں کرنی

تعارف زین ہے اور فخر سے میں ایک سید ہوں
ارے کوفی دلاں! کیا ہم سے غدّاری نہیں کرنی؟

Related posts

Leave a Comment