نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ نسیمِ سحر

اَور کِس کو لکھے یہ قلم ذی حَشَم؟
آپؐ سا کون ، شاہِ اُمم ، ذی حَشَم!

میرے اشکوں کی آواز سن لیجیے
کہہ رہا ہوں جو باچشمِ نم ، ذی حشمؐ

نعت لکھی تو دل کچھ ہوا مطمئن
نعت لکھ کر ہوا ہے قلم ذی حشم

اَور کس پر یہ القاب سجتا لگے؟
بس وہی ہستیِ محترمؐ ، ذی حشم

مُجھ کو توفیق دیجے ، کہ میں کر سکوں

وردِ صلِّ علیٰ دم بدم ، ذی حشمؐ

میرے حالِ زبوں پر نظر کیجیے
مجھ پہ کیجے گا اپنا کرم ، ذی حشمؐ

خَیر ہی خَیر ہیں ، خَیر ہی خَیر ہیں
میرے آقا ہیں خیرالاُممؐ ذی حشم

آپؐ کے زیرِ سایہ جئیں ہم سدا
یہ عنایت کبھی ہو نہ کم ، ذی حشمؐ

اُنؐ کا کوئی مقابل نہیں ہے نسیمؔ
ساری دنیا سے وہ محترَم ، ذی حشم

Related posts

Leave a Comment