باقی احمد پوری ۔۔۔ تمہاری بات ہوتی جا رہی ہے

تمہاری بات ہوتی جا رہی ہے گزر اوقات ہوتی جا رہی ہے چلو کوئی ٹھکانہ ڈھونڈتے ہیں چلو اب رات ہوتی جا رہی ہے ابھی موسم نہیں ہے بارشوں کا مگر برسات ہوتی جا رہی ہے تمہارے وصل کی شب سوچتا ہوں بسر کیوں رات ہوتی جا رہی ہے مری ہر بات کو وہ کاٹتے ہیں غلط ہر بات ہوتی جا رہی ہے وفا تو بھول ہی بیٹھی ہے دنیا جفا دن رات ہوتی جا رہی ہے ستارے میرے آنسو چاند جگنو سہانی رات ہوتی جا رہی ہے اڑائی تھی…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ خالد کھوکھر

آقا جن کو قریب رکھتے ہیںکتنا اعلی نصیب رکھتے ہیں کیسے خوش بخت امتی ہیں ہمآپ جیسا طبیب رکھتے ہیں لوگ رکھتے ہیں دولت دنیاہم خدا کا حبیب رکھتے ہیں جن کی نظریں ہوں سبز گنبد پرسب سے اچھا نصیب رکھتے ہیں ان کی چوکھٹ پہ ہم مریں خالدکیا یہ خواہش عجیب رکھتے ہیں

Read More

اکرم کنجاہی … مرگِ آرزو

مرگِ آرزو …………… اے دل! مرگِ آرزو کا تم کبھی ماتم نہ کرنا یہ وہ اندوہِ پنہاں ہے کہ جس پر کوئی بھی اظہارِ تعزیت نہیں کرتا یہ مانا کارِ ہستی لینے کچھ دینے سے چلتا ہے مگر دنیا میں پیارے لوگ ایسے بھی تو ہوتے ہیں جو دنیا سے کسی بھی جنس کی صورت کچھ نہیں لیتے وہ خود تقسیم کرتے ہیں اپنی محنت کے ثمر اور صلے کی آرزو مندی نہیں کرتے اِس لیے، دل درد آشنا میرے اندوہِ ناکامی کا مداوا کر لینا ہی بہتر ہے تم…

Read More

خالد محبوب ۔۔۔ جس پرندے پہ تیرا جال گرا

جس پرندے پہ تیرا جال گرا خستہ دیوار کی مثال گرا ایک محراب راستے میں تھی میرے سر سے خوشی کا تھال گرا تو نہیں ، اب خدا اٹھائے گا جس قدر ہو کے میں نڈھال گرا دوستوں نے مجھے مبارک دی زندگی کی لڑی سے سال گرا کیسا دورِ غزل ہے یہ محبوب لفظ چلنے لگے خیال گرا

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ارشد عباس ذکی

یہی نہیں کہ فقط خطہء زمیں کےلیےحضور رحمتِ خالق ہیں عالمیں کےلیے کوئی بھی سیرت و صورت میں آپ جیسا نہیںیہ ایک نقطہ ہی کافی ہے نکتہ چیں کےلیے مہک رہے ہیں جو مہکا رہے ہیں دنیا کوگلوں نے بوسے تری زلفِ عنبریں کے لیے حضور میرا مقدر بھی جاگ اٹھے جو ملےذرا سی خاکِ کفِ پا مری جبیں کےلیے جسے نہ ماننے والے بھی مانتے تھے ذکیکہی ہے نعت اسی صادق و امیں  کےلیے

Read More

جیلانی کامران __ تعارف و کلام ۔۔۔ محمد یوسف وحید

جیلانی کامران …تعارف و کلام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پروفیسر جیلانی کامران ( 24 اگست 1926ء ۔۔ 22 فروری 2003ء) اُردو کے ممتاز شاعر، محقق، نقاد اور انگریزی کے پروفیسر ایمریطس تھے۔ جیلانی کامران کو انگریزی اور اُردو ادب پر ایک اتھارٹی سمجھا جاتا تھا۔جیلانی کامران کی علمی اور ثقافتی روایات سے عقیدت قابلِ دید تھی۔ جیلانی کامران 24 اگست 1926ء کو پونچھ، ریاست جموں و کشمیر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ گورنمنٹ کالج لاہور سے انگریزی ادب میں ایم اے اور 1957ء میں ایڈنبرگ یونیورسٹی سے ایم اے (آنرز) کی ڈگری حاصل…

Read More

محمد نوید مرزا ۔۔۔ جب سے میں ہوں ترے خیال میں گم

جب سے میں ہوں ترے خیال میں گم اک اُجالا ہے خدوخال میں گُم راستے گرد گرد ہیں جب سے ہر مسافر ہے اک وبال میں گم خود بخود رہگزر بناتا ہے ہر پرندہ ہوا کے جال میں گم سن رہا ہوں صدا قلندر کی ہو رہا ہوں کسی دھمال میں گم کون اب اُس کا انتظار کرے کوئی کب تک رہے ملال میں گم ماورا ہے تُو ہر تخیل سے روشنی ہے ترے جمال میں گُم نقش سب کے بنا رہا ہے وہی میں بھی ہوں دست لازوال میں…

Read More