رضوان احمد … حرف سرِدار: اشفاق اللہ خاں حسرت وارثی کی شاعری

زنداں اور طوق و سلاسل کی آزمائشوں سے تو ہمارے کتنے ہی ادبا و شعرا گزرے ہیں کتنوں کو قفس کی تیلیوں کے اندر اپنی فکر کا اظہار کرنا پڑا ہے، کتنوں نے زنجیروں کی جھنکاروں کے درمیان شاعری کی ہے۔ ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنا کر بھی فکر کو اسیر نہیں کیا جا سکا۔ لیکن اشفاق اللہ خاں حسرت وارثی شاید واحد شاعر ہیں جن کو پھانسی کی سزا دے دی گئی اور ان کی مکمل شاعری حرف سرِ دار ہے۔ کیوں کہ وہ کوئے یار سے نکل کر سیدھے…

Read More

رضوان احمد ۔۔۔ اردو شاعری میں انوکھی مثال ۔۔۔ ’سرِ زنداں‘ کی شاعری

اردو شاعری میں انوکھی مثال ۔۔۔ ’سرِ زنداں‘ کی شاعری  سرزنداں پاکستان کے ایک شاعر عطا محمد خاں کا شعری مجموعہ ہے۔ اسے میں نے اردو شاعری کی انوکھی اور اکلوتی مثال اس لیے کہا کہ اس قسم کا دوسرا کوئی شعری مجموعہ میری نظر سے نہیں گزرا۔ عالمی ادب میں حبسیہ شاعری کی تو بہت سی مثالیں ملتی ہیں کہ جب شعرا نے حریت فکر کا علم بلند کیا تو انہیں داخلِ زنداں کیا گیا اور وہاں انہوں نے شاعری کی شمع روشن کی۔ اردو میں بھی ایسی متعدد…

Read More

عظیم محقق اور بڑے مزاح نگار مشفق خواجہ کی یاد میں … رضوان احمد

نامورمحقق،شاعر اور مزاح نگارمشفق خواجہ نے اپنی چھاپ ہر صنف پر چھوڑی ہے۔  وہ تحقیق کرنے پر آتے تھے تو موضوع کو حرفِ آخر تک لے جاتے تھے۔ شاعری انہوں نے کم کی لیکن بڑے ہم عصر شعراء اور ناقدین سے داد حاصل کی اور جہاں تک کالم نگاری کا سوال ہے تو انہوں نے ایک نئی طرز کی بنیاد ڈال دی۔ جس کی ابتدا بھی انہیں پر ہو تی ہے اور خاتمہ بھی انہی پر۔ خامہ بگوش کے نام سے انہوں نے” تکبیر“ میں جو کالم لکھے تھے، انہوں…

Read More

فارسی کے بے بدل عالم پروفیسر نذیر احمد ۔۔۔ رضوان احمد

اردو فارسی کے نامور محقق اور بین الاقوامی شہرت کے مالک پروفیسر نذیر احمد ایک طویل علالت کے بعد 19اکتوبر 2008 کو علی گڑھ میں فوت ہو گئے اور اس کے ساتھ ہی تحقیق کا نہ صرف روشن آفتاب گل ہو گیا بلکہ فارسی زبان کا ایک ایسا عالم ہمارے درمیان سے اٹھ گیا جسے بین الاقوامی سطح پر بھی بہت ہی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔ نذیر احمد اتر پردیش کے ضلع گونڈا کے ایک گاؤں میں 3جنوری 1915ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے تعلیم دانش گاہ…

Read More