نعمان فاروق ۔۔۔ دریا کی عریانی پر فروری 22, 2021 نويد صادق دریا کی عریانی پر رقص کریں گے پانی پر ہم نے لفظ نہیں لکھے پیاس لکھی ہے پانی پر طنز کیا ہے خوشبو نے پھولوں کی نادانی پر پانی جملے کستا ہے دریا کی ویرانی پر کوئی نوحہ لکھ ڈالیں لفظوں کی ارزانی پر