توقیر عباس ۔۔۔ یہ فخر ہے اے مجرئی جاگیر ہماری  

یہ فخر ہے اے مجرئی جاگیر ہماری
سادات کے غم سے ہوئی تعمیر ہماری
توقیر سدا کرتا ہے تطہیر ہماری
تہذیب میں شامل غمِ شبیر ہماری
اک زخم نکھرتاہوا زنجیر زنی سے
اک درد ہلاتا ہوا زنجیر ہماری
کہتی تھی دمِ نزع سکینہ سے ضعیفی
کچھ دیر کو ہے سامنے تصویر ہماری
اک زہر میں ڈوبی ہوئی لوگوں کی خموشی
اک نوحے سے ہوتی ہوئی تطہیر ہماری
اک نعرۂ پر جوش ہوا ڈھال ہمیشہ
اک نوحۂ غم ہو گیا شمشیر ہماری
یہ کس کی سرِ دشت ہیں پر درد صدائیں
اب پرسشِ احوال کریں تیر ہماری

Related posts

Leave a Comment