آباد تنہائی
ہمارے گھر کے پودوں کی
گداز و نرم شاخوں پر
پرندے گھر بناتے ہیں
یہاں ان کو
ہمارے درمیاں رہ کر بھی اک تنہائی ملتی ہے
ہمیں اک دوسروں کے گھونسلوں میں جھانکنے کی کیا ضرورت ہے
در و بستِ گل و لالہ میں سب مصروف رہتے ہیں
یہاں تنہائی بھی ہر شخص کو ہر چیز کو آرام دیتی ہے
یہاں جب تک کوئی واپس نہیں آتا
ہمارے سب کی تنہائی
مکمل ہی نہیں ہوتی