استاد قمر جلالوی ۔۔۔ کسی کو دل مجھے دینا تو ناگوار نہیں

کسی کو دل مجھے دینا تو ناگوار نہیں
مگر حضور زمانے کا اعتبار نہیں

وہ آئیں فاتحہ پڑھنے اب اعتبار نہیں
کہ رات ہو گئی دیکھا ہوا مزار نہیں

کفن ہٹا کے وہ منہ بار بار دیکھتے ہیں
ابھی انھیں مرے مرنے کا اعتبار نہیں

Related posts

Leave a Comment