صغیر احمد صغیر ۔۔۔ خدا کرے کہ ہمیشہ مرا رہے، آمین

خدا کرے کہ ہمیشہ مرا رہے، آمین
جو میرا ہو وہ مرا اس طرح بنے، آمین

تو کائنات کی ہر چیز مجھ کو مل جائے
مری دعا پہ اگر یار تو کہے، آمین

دعائیں کرتا ہوں جو میں وہ تم بھی کرتے رہو
خدا مٹا دے ہمارے یہ فاصلے، آمین

عجب نہیں کہ وہ تصویر سے نکل آئے
عجب دعا ہے کہ سینے سے آ لگے، آمین

اگر وہ پلکیں اٹھائے صغیر کچھ نہ کہے
ہم اس کی بات پہ کہتے ہیں بِن سنے، آمین

Related posts

Leave a Comment