میر تقی میر ۔۔۔ مت ہو دشمن اے فلک مجھ پائمالِ راہ کا

مت ہو دشمن اے فلک مجھ پائمالِ راہ کا
خاک افتادہ ہوں میں بھی اک فقیر اللہ کا

سیکڑوں طرحیں نکالیں یار کے آنے کی لیک
عذر ہی جاہے چلا اس کے دلِ بد خواہ کا

گر کوئی پیرِ مغاں مجھ کوکرے تو دیکھےپھر
مے کدہ سارے کا سارا صرف ہے اللہ کا

کاش تیرے غم رسیدوں کو بلاویں حشر میں
ظلم ہے اک خلق پر آشوب اُن کی آہ کا

Related posts

Leave a Comment