خالق آرزو ۔۔۔ ہائیکو

یہ میرے دو نین
ساجن تیری فرقت میں
رو رو کرتے بین

…………..

کیونکر دیکھے سپنے
خاک میں تجھ کو گاڑھیں گے
لوگ یہ تیرے اپنے

…………………..

دل کا چین بتانے والے
تجھ کو اندھا کریں گے اک دن
تجھ سے نین لڑانے والے

Related posts

Leave a Comment