نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ارشد عباس ذکی

یہی نہیں کہ فقط خطۂ  زمیں کیلئے
حضور رحمتِ خالق ہیں عالمیں کیلئے

کوئی بھی سیرت و صورت میں آپ جیسا نہیں
یہ ایک نقطہ ہی کافی ہے نکتہ چیں کیلئے

مہک رہے ہیں جو مہکا رہے ہیں دنیا کو
گلوں نے بوسے تری زلفِ عنبریں کے لئے

حضور میرا مقدر بھی جاگ اٹھے جو ملے
ذرا سی خاک کف ِپا مری جبیں کیلئے

جسے نہ ماننے والے بھی مانتے تھے ذکی
کہی ہے نعت اسی صادق و امیں کیلئے

Related posts

Leave a Comment