نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ اکرم ناصر

نعت کہنا چاہتا ہوں ، نعت ہوتی ہی نہیں
دوستو حدِ ادب ہے ، بات ہوتی ہی نہیں

کامیاب و کامراں ہیں، آپ کی رہ کے شہید
یعنی ان شیدائیوں کو ،مات ہوتی ہی نہیں

آ ہی جاتے ہیں کبھی آنسو خدا کے خوف سے
ہاں مگر کھل کر کبھی برسات، ہوتی ہی نہیں

دن سے بھی بڑھ کر عبادت میں مگن رہتے ہیں لوگ
یعنی اس شہرِ نبی میں رات ہوتی ہی نہیں

سچ کہا ہے ،جو نہ ملتی ہو تمہارے شہر میں
ایسی دنیا میں کوئی سوغات ہوتی ہی نہیں

Related posts

Leave a Comment