استاد قمر جلالوی ۔۔۔ حکم بے سوچے جو سرکار دیے دیتے ہیں

حکم بے سوچے جو سرکار دیے دیتے ہیں
کیوں مجھے جرأتِ گفتار دیے دیتے ہیں

خانہ بربادوں کو سائے میں بٹھانے کے لیے
آپ گرتی ہوئے دیوار دیئے دیتے ہیں

عشق اور ابروئے خم دار کا اس دل کے سپرد
آپ دیوانے کو تلوار دیے دیتے ہیں

آپ اک پھول بھی دیں گے تو اس احسان کے ساتھ
جیسے گلزار کا گلزار دیے دیتے ہیں

Related posts

Leave a Comment