نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ صفدر صدیق رضی

اے دل نبی کے عشق میں تو کیا شریک ہے اس کا تو ربِ ارض و سما لاشریک ہے کرتا ہوں زخم خاکِ مدینہ سے مندمل تنہا نہیں میں اس میں زمانہ شریک ہے کچھ لکھ رہا ہوں خاکِ مدینہ کو گھول کر اس میں یہ خاکسار اکیلا شریک ہے آپ آئے کائنات کی آنکھیں ہیں فرشِ راہ اور اس میں فرشِ خانۂ کعبہ شریک ہے جس روشنی سے تیرگی کے سائے چھٹ گئے اس روشنی میں آپ کا سایہ شریک ہے لو جا رہا ہوں سوئے مدینہ میں سر…

Read More

نعتؐ ۔۔۔ شفیق آصف

نورِ مرسل سے جہاں میں روشنی ہے سرفراز قریہ قریہ بستی بستی دلکشی ہے سرفراز آپ کی آمد سے سچ کا بول بالا ہو گیا ظلمتوں کی وادیوں میں آشتی ہے سرفراز آپ کے آنے سے پہلے زندگی بے کیف تھی آپ ہی سے میرے آقا! زندگی ہے سرفراز آپ کی صورت سے لیتے ہیں ستارے روشنی اس لیے تو آسماں پر چاندنی ہے سرفراز ہر گھڑی جس شخص کے ہونٹوں پہ رہتا ہو درود دو جہاں میں آپ کا وہ امتی ہے سرفراز

Read More

عقیدت ۔۔۔ محمد انیس انصاری

میں ہوں دور مدینہ سے ، پر مجھ سے مدینہ دور نہیں ہے اُن کا غلام ہو آنکھ سے اوجھل ، آقاؐ کو منظور نہیں ہے نئی سحر کا سورج نکلا ، گیا وہ دور غلامی پچھلا ٹوٹ گئیں ساری زنجیریں ، اب انساں محصور نہیں ہے بند ہوا اک باب پرانا ، زندہ دَرگوری کا فسانہ ہر بیٹی اب زندہ رہے گی ، کوئی ماں مجبور نہیں ہے خلقت ہے میزان کنارے ، جب ہر کوئی اُن کو پکارے چھوڑ دیں وہ امّت کو تنہا ، یہ اُن کا…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سید ریاض حسین زیدی

جائیں جنت  کو سب قرینے سے راستہ مل گیا مدینے سے رازِ ہستی ہے منکشف  اس پر کھوجتا ہے جو اس دفینے سے جو بھی آئے،وہ جھولیاں بھر لے سب کو ملتا ہے اس خزینے سے ماہِ میلاد کر گیا فرخ سب مہینے ہیں اس مہینے سے آپ کو بھول کر رہیں زندہ موت آ جائے ایسے جینے سے لاکھ طوفاں ہوں درپئے آزار پار اتریں گے اس سفینے سے جو ہے خوشبو ریاض کلیوں میں ہے وہ سب آپؐ کے پسینے سے

Read More

تابِ سخن تمام ۔۔۔ خالد احمد

تابِ سخن تمام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کس رُخ کروں قصیدۂ شاہِ زَمن تمام تشیب  ہی میں ہو گئی تابِ سخن تمام اے کاروانِ خاک و خل و خار و خس! سنبھلمحمل کے ساتھ ساتھ ہیں گُل پیرہن تمام گُل کِھل رہے ہیں کھلتے سُروں کی اٹھان سےنقشِ قدم ہیں یاسمن و نسترن تمام آئینۂ نگاہ میں اُترا وہ آئنہ آئینہ لاخ ہو گئے رُوئینہ تن تمام ہر لفظ چاہتا ہے کہ اُس ذکر میں ڈھلے دَر پر ہیں دست بستہ بتانِ سخن تمام مدّاح کارِ مدح سے غافل نہیں ہوئے تارِ نفس کے ساتھ…

Read More

نعت شریف … تنویر سیٹھی

سناتے جاؤ بس مجھ کو در ِسرکار کی باتیں کیے جاؤ تم اُن کے کوچہ و بازار کی باتیں ملے عُشّاق کو جو آپ کے موقع وہ کرتے ہیں کبھی اخلاق کی باتیں، کبھی کردار کی باتیں غم و آلام میں میلاد کی محفل سجاتا ہوں بڑی ڈھارس بندھاتی ہیں مِرے غمخوار کی باتیں وہاں پر رحمتِ ربّ ِجہاں بے شک برستی ہے کہ جس محفل میں ہوتی ہیں شہِ ابرار کی باتیں نہیں ہے کچھ بھی اب مرغوب بس کرتے رہو ہر دم مِرے محبوب کی باتیں، مِرے سرکار…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ استاد قمر جلالوی

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے نہ اَصلا دیکھیخُوب  جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی تو نے قبل از دو جہاں شانِ تجلیٰ دیکھیعرش سجتا ہوا ،بنتی ہوئی دنیا دیکھی تیرے سجدے سے جھکی سارے رسولوں کی جبیںسب نے اللہ کو مانا  ،تری دیکھا دیکھی میزباں ،خالقِ کو نین بنا خود تیراتیری توقیر سرِ عرشِ معلٰی دیکھی آپ چپ ہو گئے ارمانِ زیارت سن کرمیری حالت پہ نظر کی نہ تمنا دیکھی حق کے دیدار کی بابت  جو کہا فرمایااِک…

Read More

نعتِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم … عقیل اختر

نعمتِ دنیا ہے پائی ہم نے جن کے نام پر بات ٹھہری ہے سرِ کوثر بھی ان کے جام پر کچھ منور اور بھی پاتا ہوں اپنے دل کو میں لگ گیا ہوں جب سے نعتِ مصطفیٰ کے کام پر شام ٹھنڈی چاندنی اور صبحِ طیبہ پُرجمال میں قصیدہ صبحِ طیبہ پر لکھوں یا  شام پر یادِ طیبہ عاشقوں کو اس قدر مرغوب ہے ٹوٹ کر گرتی مگس ہے جیسے میٹھے آم پر فرقتِ طیبہ میں گریہ سے اِسے فرصت نہیں آنکھ میری روئے کیوں دنیا ترے آلام پر

Read More

نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ سعید سادھو

نعت کے دو شعر ہے شب  درود کا لمحہ، تو دن سلام کا ہے یہ کائنات کا سکہ انہی کے نام کا ہے بجھارتیں ترے کردار کی سمجھنی ہیں کہ ساری چھان پھٹک میں یہ کام، کام کا ہے

Read More