محمد یوسف ۔۔۔ جس کو چاہا کبھی مِلا تو نہیں

جس کو چاہا کبھی مِلا تو نہیں زندگی یہ تِری سزا تو نہیں جانے کِس موڑ پر بچھڑ جائے ہم سفر نے ابھی کہا تو نہیں ہم مسافر ہیں ، آخرِ شب کے چل پڑیں ، کب ، کہیں ، پتا تو نہیں کوئی ویران کر گیا ہے شہر لوگ کہتے ہیں کچھ ہوا تو نہیں یہ مِرا گھر ہے یا کوئی صحرا پھول آنگن کوئی کِھلا تو نہیں وہ جو کب کا بچھڑ گیا یوسف شہرِ جاں سے ابھی گیا تو نہیں ۔۔۔۔ شور ایسا مری بستی کی فضا…

Read More