اپنے غموں کی بات نہیں ہے ہنسی کی بات اس رنگ میں بھی کرتے ہیں ہم زندگی کی بات دانش وروں کی بزم میں، لوگو! کہاں چلے لو میری وحشتوں سے سنو آگہی کی بات اہلِ خرد پہ فرض ہوا سجدۂ جنوں محفل میں جب چھڑی مری دیوانگی کی بات برباد ہیں بگولے، پریشاں شمیمِ گل پہنچی کہاں کہاں تری آوارگی کی بات کیا کیا زمانہ مجھ پہ لگائے نہ تہمتیں لہجہ بدل کے کہہ دوں اگر آپ ہی کی بات ہے اپنی اپنی سب کو ہی بسمل پڑی ہوئی…
Read MoreTag: Urdu literature
بسمل صابری ۔۔۔ وہ عکس بن کے مری چشمِ تر میں رہتا ہے
وہ عکس بن کے مری چشمِ تر میں رہتا ہے عجیب شخص ہے، پانی کے گھر میں رہتا ہے وہی ستارہ شبِ غم کا اک ستارہ ہے وہ اک ستارہ جو چشمِ سحر میں رہتا ہے کھلی فضا کا پیامی، ہوا کا باسی ہے کہاں وہ حلقۂ دیوار و در میں رہتا ہے جو میرے ہونٹوں پہ آئے تو گنگناؤں اُسے وہ شعر بن کے بیاضِ نظر میں رہتا ہے گزرتا وقت مرا غم گسار کیا ہوگا یہ خود تعاقبِ شام و سحر میں رہتا ہے مرا ہی روپ ہے…
Read Moreبسمل صابری ۔۔۔ وفا کو جگمگانا چاہتے ہیں
وفا کو جگمگانا چاہتے ہیں ہم اپنا دِل جلانا چاہتے ہیں ہمیں تم اپنے دامن میں چھپا لو مسافر ہیں، ٹھکانہ چاہتے ہیں پرانے زخم بھر جانے سے پہلے نئی اک چوٹ کھانا چاہتے ہیں تمہاری یاد کے سیال موتی مری پلکوں تک آنا چاہتے ہیں درِ دل پر کھڑے ہیں غم ہزاروں یہ پنچھی آشیانہ چاہتے ہیں یہ آنکھیں اور بھر آتی ہیں بسمل اگر ہم مسکرانا چاہتے ہیں
Read Moreعلی سردار جعفری
تمہارے اعجازِ حسن کی میرے دل پہ لاکھوں عنایتیں ہیں تمہاری ہی دین میرے ذوقِ نظر کی ساری لطافتیں ہیں
Read Moreعلی سردار جعفری
چشم بد مست کو پھر شیوۂ دلداری دے دلِ آوارہ کو پیغامِ گرفتاری دے
Read Moreعلی سردار جعفری
ستاروں کے پیام آئے بہاروں کے سلام آئے ہزاروں نامہ ہائے شوق اہل دل کے کام آئے
Read Moreعلی سردار جعفری
آج مے خانہ میں سحر چشم ساقی کے لیے التفاتِ چشمِ مست میگساراں چاہئے
Read Moreعلی سردار جعفری
عطر فردوس جواں میں یہ بسائے ہوئے ہونٹ خون گلرنگ بہاراں میں نہائے ہوئے ہونٹ
Read Moreعلی سردار جعفری
شکستِ شوق کو تکمیلِ آرزو کہیے جو تشنگی ہو تو پیمانہ و سبو کہیے
Read Moreعلی سردار جعفری
مستیٔ رندانہ ہم سیرابیٔ مے خانہ ہم گردش تقدیر سے ہیں گردشِ پیمانہ ہم
Read More