سید آل احمد ۔۔۔ ویران کر دیا بھرا جنگل پڑائو نے

ویران کر دیا بھرا جنگل پڑائو نے رکھا ہے دل میں سبز قدم کس لگائو نے   بے لطف دوستی کے سفر نے تھکا دیا ساحل پہ دے کے مارا بھنور سے جو نائو نے   اے دوست! زخم تہمتِ تازہ لگا کہ پھر سرسبز کر دیا ہے شجر سکھ کے گھائو نے   ان قربتوں کا ہدیۂ اخلاص کچھ تو دے خوش بخت کر دیا تجھے جن کے لگائو نے   اُن پستوں کو روح کی نزدیکیوں سے دیکھ کاٹا ہے جن کو دل کی ندی کے بہائو نے…

Read More

شاہد ماکلی… چراغاں ہے ، گل پوش رستے ہیں ، پرچھائیاں ہم قدم ہیں

چراغاں ہے ، گل پوش رستے ہیں ، پرچھائیاں ہم قدم ہیں ہواؤں کا مارا ہوا ساحلی شہر ہے اور ہم ہیں نگر کی چکا چوند سے دُور غاروں میں آ بیٹھتا ہوں جہاں عہدِ رفتہ کی تہذیب کی داستانیں رقم ہیں خیالات و خواب و خبر کی رسائی ہے عالم بہ عالم وہاں سے میں گزرا نہیں ہوں، جہاں میرے نقشِ قدم ہیں عجب منطقہ ہے، جہاں دن سے رات اِس طرح مل رہی ہے اُجالے اندھیروں میں ضم ہیں،اندھیرے اُجالوں میں ضم ہیں مرے دل میں ہی موسموں…

Read More

احمد فراز … اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں

اب کے تجدیدِ وفا کا نہیں امکاں جاناں یاد کیا تجھ کو دلائیں ترا پیماں جاناں یوں ہی موسم کی ادا دیکھ کے یاد آیا ہے کس قدر جلد بدل جاتے ہیں انساں جاناں زندگی تیری عطا تھی سو ترے نام کی ہے ہم نے جیسے بھی بسر کی تِرا احساں جاناں دل یہ کہتا ہے کہ شاید ہو فسردہ تُو بھی دل کی کیا بات کریں دل تو ہے ناداں جاناں (ق) اول اول کی محبت کے نشے یاد تو کر بے پیے بھی ترا چہرہ تھا گلستاں جاناں…

Read More

حمزہ یعقوب … "خامشی” کی قرات

"خامشی” کی قرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قمر رضا شہزاد کا چوتھا شعری مجموعہ "خامشی” کوئی ایک سال سے میری الماری میں موجود تھا۔ یونیورسٹی کے معاملات، وبائی صورتحال اور روایتی نکما پن آڑے آتا رہا جس کے سبب یہ کتاب مری توجہ سے دور رہی۔ کورونا کے بعد لاہور آیا تو "خامشی” کی قرات شروع کی جس نے مجھے اپنے حصار میں لے لیا۔ "خامشی” میں شامل غزلیات مضامین کے ساتھ ساتھ بیانیے اور تلازمے کے تناظر میں بھی جدید ہیں۔ "خامشی” میں ابہام کی جدید تعریف اور الفاظ کو عمومی معنوں…

Read More

تنقیدی زاویے … شاعر علی شاعر

کراچی میں مقیم معروف ناشر، شاعر اور نقاد جناب شاعر علی شاعر کا تنقیدی مضامین پر مشتمل مجموعہ ” تنقیدی زاویے “ سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع ہو گیا ہے. کتاب میں معروف ادبی شخصیات پر تنقیدی مضامین اور ان کے انٹرویوز شامل ہیں. کتاب کی قیمت 1200 روپے ہے. کتاب حاصل کرنے کے رنگِ ادب پبلی کیشنز ( 0300-2054154) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے.

Read More