تصور اقبال ۔۔۔ ہمیں قسمت سے لڑنا پڑ گیا تھا

ہمیں قسمت سے لڑنا پڑ گیا تھا تصور ضد پہ اڑنا پڑ گیا تھا طلب جنت کی دل میں آگئی تھی سو ماں کے پاؤں پڑنا پڑ گیا تھا خزاں میں زرد پتوں کو شجر سے تواتر سے ہی جھڑنا پڑ گیا تھا چُھڑا کر ہاتھ اپنا چل دیئے وہ سرِ راہے بچھڑنا پڑ گیا تھا اُدھر صحرا میں خشکی بڑھ گئی تھی سمندر کو سُکڑنا پڑ گیا تھا کسی کو تاابد خوش دیکھنا تھا ہمیں آخر اُجڑنا پڑ گیا تھا چلی تھی تیز آندھی اس طرح سے درختوں کو…

Read More

فرحت عباس ۔۔۔ ہر ایک شخص وبائیں اُٹھائے پھرتا ہے

ہر ایک شخص وبائیں اُٹھائے پھرتا ہے طرح طرح کی بلائیں اُٹھائے پھرتا ہے یہ کیسا خوف ہے دنیا پہ آج چھایا ہوا کفن فروش قبائیں اُٹھائے پھرتا ہے خدائے پاک کا ہم پر کرم ہے ہر لمحہ ہمیں جو بائیں سے دائیں اُٹھائے پھرتا ہے فقیرِ راہ دعاؤں کی شکل میں اب بھی طرح طرح کی دوائیں اُٹھائے پھرتا ہے غریبِ شہر پہ رحمت خدا ہی فرمائے دعا کو اپنی ردائیں اُٹھائے پھرتا ہے ہوائے دشتِ قضا سر بسر ہے عالم میں ہجوم پھر بھی قبائیں اُٹھائے پھرتا ہے…

Read More

اقبال سروبہ ۔۔۔ خزاں گزیدہ بہار ہونے سے رہ گیا ہوں

خزاں گزیدہ بہار ہونے سے رہ گیا ہوں کسی کے دل کا قرار ہونے سے رہ گیا ہوں رکی تو تھی میرے واسطے تیری پالکی بھی مگر میں اس میں سوار ہونے سے رہ گیا ہوں یہ شان مجھ کو ملی ہے نعتِ نبی کے صدقے میں عاصیوں میں شمار ہونے سے رہ گیا ہوں مرا یہ ہونا بھی ایک ہی مرتبہ ہوا ہے میں چاک پر بار بار ہونے سے رہ گیا ہوں مری بھی خواہش تھی میں بھی بحرِ عظیم ہوتا نہ جانے کیوں بے کنار ہونے سے…

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ ندیم عباس اشرف

طوافِ گنبد خضریٰ میں دن گزر جائے ڈھلے جو شام تو یہ روح میں اتر جائے میں بوجھ لے کے جدائی کا کس طرح پلٹوں بدن کی خاک مدینے میں ہی بکھر جائے حضور پاک کی سیرت کے گلفشاں پہلو چراغِ راہ بنیں، زندگی سنور جائے پیامِ صدق و صفا آپ کی حیاتِ پاک ہر ایک دل کے لیے روشنی جدھر جائے ندیم جب ہو مصائب سے بے بسی میری حضور آپ کے دربار تک نظر جائے

Read More

امجد اسلام امجد ۔۔۔ سلام مرا

سلام مرا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دشت میں شام ہوتی جاتی تھی ریت میں بُجھ رہی تھیں وہ آنکھیں جن کو اُنؐ کے لبوں نے چوما تھا (جن کی خاطر بنے یہ ارض و سما) پاس ہی جل رہے تھے وہ خیمے جن میں خود روشنی کا ڈیرا تھا ہر طرف تھے وہ زخم زخم بدن جن میں ہر ایک تھا گہرکی  مثال قیمتی، بے مثال ، پاکیزہ دیکھ کر بے امان تیروں میں ایک چھلنی ، فگار، مشکیزہ رک رہا تھا فرات کا پانی وقت اُلجھن میں تھا ، کدھر جائے پھیلتے…

Read More

علی فیضان جعفری ۔۔۔ خاص یہ کرب جو عطا ہے مجھے

خاص یہ کرب جو عطا ہے مجھے کسی درویش کی دعا ہے مجھے اب نہیں یاد کب ہنسا تھا میں اور وہ دیکھ کر ہنسا ہے مجھے دل تو پتھر ہوا تھا مدت سے جانے اِس بار کیا ہوا ہے مجھے کتنے بے باک ہو گئے سب ہی آئنہ گھورنے لگا ہے مجھے

Read More

شہزاد احمد شیخ ۔۔۔ ایسی بھی کیا بے یقینی آگئی

ایسی بھی کیا بے یقینی آگئی وسوسے اور پیش بینی آگئی دیکھتے ہو کس لیے زیر و زبر کیا تمھیں بھی نکتہ چینی آگئی تیرے میرے درمیاں دنیا نہ ہو کیا کروں؟ آخر کمینی آگئی اِس لیے آیا تھا کیا دنیا میں ! مَیں مجھ پہ ہر آفت زمینی آگئی کھا چکا ہوں نِت نئے دھوکے یہاں اِس لیے باریک بینی آگئی سازشیں ہونے لگی ہیں تیز تر ساعتِ گدی نشینی آگئی مِل گیا تھا مجھ کو اِک دِن آئنہ راس پھر خلوت نشینی آگئی کس لیے کرتا رفوگر کو…

Read More

میتھیو محسن ۔۔۔ ہوش میں آ کے گرا ہوں

ہوش میں آ کے گرا ہوں دھوکا تھا جس پہ مرا ہوں دیکھ کر مزدور بچہ زندگی سے میں ڈرا ہوں بیچ مت واعظ خدا کو باخدا بندہ کھرا ہوں بے عمل ہوں میں نمازی اور سجدے کر رہا ہوں کچھ تو مہلت، وحشیو! دو بچوں کا میں آسرا ہوں خوش رہو محسن کہوں کیا میں مقدر کا ہرا ہوں

Read More

نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔ محمد انیس انصاری

صبر کے جاں گداز لمحوں میں ، لب پہ حرفِ ملال آیا نہیں بارشِ سنگ بھی اُترتی رہی اور شیشے میں بال آیا نہیں فردا ، موجود اور ماضی کا ہر زمانہ گواہی دیتا ہے روزِ اوّل سے آج تک آقاؐ، آپؐ سا خوش خصال آیا نہیں ہر زباں پر درود ہے اُنؐ کا ، آسماں پر درود ہے اُن کا یوں پیمبر تو بے شمار آئے ، پر محمدؐ مثال آیا نہیں اس کو کہتے ہیں خُلد زارِ نبیؐ، ہاں یہی ہے یہی ہے دارِ نبیؐ گھر میں فاقوں…

Read More

ذکی طارق ۔۔۔ قرار و قول ابھی اس سے ہارتے رہنا

قرار و قول ابھی اس سے ہارتے رہنا تم اس میں پیار کا جذبہ ابھارتے رہنا وہ خواب جن کی نہ تعبیر پوری ہو پائے تم اپنی آنکھوں میں ان کو اتارتے رہنا نہ جانے کس گھڑی ہو جائے ملتفت وہ کریم تم التجاؤں کا دامن پسارتے رہنا تم اپنے چہرۂ  زیبا کی اک جھلک دے کر ہمارا حسنِ تخیل سنوارتے رہنا اسی پہ ایک دن آکر اُگے گا سورج بھی یونہی ہتھیلی پہ جگنو اتارتے رہنا یہ ریت پر نہیں جم پائیں گے مگر پھر بھی نشان قدموں کے…

Read More