اب تو وہ لوگ بھی ملنے کو چلے آتے ہیں بات کرنے کو جو تیار نہیں ہوتے تھے
Read MoreMonth: 2023 جنوری
سیف عرفان
جس طرح آپ آئے سنا کر چلے گئے اتنا بھی مختصر مرا قصہ نہیں ہے دوست
Read Moreکوثر مظہری
ایک مدت سے خموشی کا ہے پہرہ ہر سو جانے کس اور گئے شور مچانے والے
Read More’یادگارِ غالب‘ پر ایک قاری کا نوٹ ۔۔۔ پروفیسر کوثر مظہری
خواجہ الطاف حسین حالی — ایک عالم، ایک مصلح، ایک شاعر، ایک نقاد، ایک سوانح نگار۔ یہ پانچوں صفات محض زیب داستاں کے لیے نہیں۔ آپ حالی کو جہاں جس خانے میں چاہیں رکھ کر پرکھیں، آپ کو مایوسی نہیں ہوگی، شرط یہ ہے کہ آپ کی میزان میں کسی ایک طرف پہلے سے ہی خفیہ پاسنگ کا بٹخرہ موجود نہ ہو۔ ان کی تصانیف میں مولود شریف (1864)، تریاق مسموم (پادری عماد الدین کی کتاب ہدایت المسلمین کے جواب میں غالباً 1868 میں تحریر کی گئی)، تاریخ محمدی پر…
Read Moreاس آباد خرابے میں‘ ایک جائزہ ۔۔۔ گل شبو
ہر انسان اپنی زندگی میں رنج و خوشی اور کرب و طرب سے گزرتا ہے۔ کسی فرد کو اس سے مفر نہیں۔ ہاں کچھ لوگ اسے ’خود نوشت‘ کے طور پر قلم بند کر کے بعد میں آنے والوں کے لیے محفوظ کر دیتے ہیں اور کچھ لوگ موقع بہ موقع زبانی طور پر اپنے واقعات و حالات بیان کر کے تسلی حاصل کر لیتے ہیں اور یوں ہی اپنے دل میں لیے ہوئے اس دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ خود نوشت کا تعلق غیر افسانوی نثر سے ہے۔…
Read Moreسر سید کی ادبی خدمات – ڈاکٹر احمد امتیاز
رشید احمد صدیقی نے سر سید کو ہند اسلامی تہذیب کی اعلیٰ روایات کا ساختہ و پرداختہ کہا ہے۔اس لحاظ سے اگردیکھا جائے تو یہ کہا جا سکتا ہے کہ جدید ہندوستان کی تہذیب و تعمیر میں جو نام سب سے پہلے ہمارے ذہن میں آتا ہے وہ سر سید احمد خاں ہی کا ہے۔انہوں نے اپنے افکار و خیالات سے جس طرح تہذیبی پسماند گی، فکری جمود اور علمی و ادبی تنگ نظری کا خاتمہ کیا تھا وہ انہیں یقینا اپنے زمانے کا ایک ماہرِ تعلیم، مصلحِ قوم اور…
Read Moreسر سید احمد خان ۔۔۔ آزادیٔ رائے
آزادیٔ رائے ہم اپنے اس آرٹیکل کو ایک بڑے لایق اور قابل زمانۂ حال کے فیلسوف کی تحریر سے اخذ کرتے ہیں۔ رائے کی آزادی ایک ایسی چیز ہے کہ ہر ایک انسان اس پر پورا پورا حق رکھتا ہے۔ فرض کرو کہ تمام آدمی بجز ایک شخص کے کسی بات پر متفق الرائے ہیں مگر صرف وہی ایک شخص انکے بر خلاف رائے رکھتا ہے تو ان آدمیوں کو اس ایک شخص کی رائے کو غلط ٹھہرانے کیلیئے اس سے زیادہ کچھ استحقاق نہیں ہے جتنا کہ اس ایک…
Read Moreسر سید احمد خان ۔۔۔ خوشامد
خوشامد دل کی جس قدر بیماریاں ہیں ان میں سب سے زیادہ مہلک خوشامد کا اچھا لگنا ہے۔ جس وقت کہ انسان کے بدن میں یہ مادہ پیدا ہو جاتا ہے جو وبائی ہوا کے اثر کو جلد قبول کر لیتا ہے تو اسی وقت انسان مرضِ مہلک میں گرفتار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح جبکہ خوشامد کے اچھا لگنے کی بیماری انسان کو لگ جاتی ہے تو اس کے دل میں ایک ایسا مادہ پیدا ہو جاتا ہے جو ہمیشہ زہریلی باتوں کے زہر کو چوس لینے کی خواہش…
Read Moreسر سید احمد خان ۔۔۔ رسم و رواج
رسم و رواج جو لوگ کہ حسنِ معاشرت اور تہذیبِ اخلاق و شائستگیِ عادات پر بحث کرتے ہیں ان کے لئے کسی ملک یا قوم کے کسی رسم و رواج کو اچھا اور کسی کو برا ٹھہرانا نہایت مشکل کام ہے۔ ہر ایک قوم اپنے ملک کے رسم و رواج کو پسند کرتی ہے اور اسی میں خوش رہتی ہے کیونکہ جن باتوں کی چُھٹپن سے عادت اور موانست ہو جاتی ہے وہی دل کو بھلی معلوم ہوتی ہیں لیکن اگر ہم اسی پر اکتفا کریں تو اسکے معنی یہ…
Read Moreڈاکٹر قرۃ العین طاہرہ ۔۔۔ مشتاق احمد یوسفی کی ’’شام شعر یاراں‘‘
شام شعر یاراں، مشتاق احمد یوسفی کی آخری کتاب ہے جس میں ماضیِ قریب و بعید بلکہ بعید ہی بعید میں لکھے گئے ۲۱ مضامین کو مرتب و مدون کر کے آرٹس کونسل کراچی نے تبرکات جانتے ہوئے مصنف کی خواہش کے بغیر ساتویں علمی اردو کانفرنس منعقدہ ۱۶. اکتوبر ۲۰۱۴ء کے موقع پر مرتبین و مدونین کے دیباچے یا پیش لفظ یا عرض مرتب کے بغیر جہانگیر بکس، کراچی سے شائع کر دیا ہے ، حتیٰ کہ کہیں اپنا نام (سید احمد شاہ۔ فاطمہ حسن) بھی سامنے آنے نہ…
Read More