اب حرفِ تمنّا کو سماعت نہ ملے گی بیچو گے اگر خواب تو قیمت نہ ملے گی تشہیر کے بازار میں اے تازہ خریدار زیبائشیں مل جائیں گی قامت نہ ملے گی آئینہ صفت وقت ترا حُسن ہیں ہم لوگ کل آئنے ترسیں گے تو صورت نہ ملے گی سوچا ہی نہ تھا یوں بھی اُسے یاد رکھیں گے جب اُس کو بھلانے کی بھی فرصت نہ ملے گی لمحوں کے تعاقب میں گزر جائیں گی صدیاں یوں وقت تو مل جائے گا مہلت نہ ملے گی تعبیر نظر آنے…
Read MoreMonth: 2023 فروری
زیب النسا زیبی ۔۔۔۔ انسان کوئی بھی تو فرشتہ بنا نہیں
انسان کوئی بھی تو فرشتہ بنا نہیں سچ پوچھیے تو کوئی یہاں بے خطا نہیں قائم رہے جو توبہ پہ ساقی کے روبرو ایسا تو میکدے میں کو ئی پارسا نہیں ہم ہیں قصور وار ہمیں اعتراف ہے تہمت لگانے والے بھی تو دیوتا نہیں وہ جس کو اپنے دل کا فسانہ سنا سکیں ہم کو تو ایسا شخص ابھی تک ملا نہیں چہرہ بدل بدل کے وہ آیا ہے بار بار لیکن کسی بھی چہرے میں مجھ سے چھپا نہیں وہ بے وفا تھا چھوڑ کے مجھ کو چلا…
Read Moreحسن عسکری کاظمی ۔۔۔ فریاد
فریاد ۔۔۔۔۔ پھر ان کی طرف قافلہ ایسا کوئی جائے جو ہم پہ گزرتی ہے وہ آقاؐ کو بتائے آقاؐ ہمیں اس نیند سے اب کون جگائے اس ملتِ خوابیدہ کا غم کوئی تو کھائے واعظ بھی بہت آپؐ سے رکھتا ہے محبت بھٹکے ہوئے آہو کو مدینے میں تو لائے آقاؐ کی طرح ہاتھ یتیموں کے سروں پر رکھا ہو کسی نے ، کوئی آکر تو بتائے مغرب نے ہمیں گھیر کے مارا مرے آقاؐ خطرے میں گھرے ہم کوئی آکر تو بچائے طوفانِ بلاخیز ہے جائیں کہاں آقاؐ!…
Read Moreماجد صدیقی ۔۔۔ اظہار کو تھا جس کی رعُونت پہ گماں اور
اظہار کو تھا جس کی رعُونت پہ گماں اور دے دی ہے اُسی حبس نے پیڑوں کو زباں اور کہتی ہیں تجھے تشنہ شگوفوں کی زبانیں اے ابر کرم ! کھینچ نہ تو اپنی کماں اور ہر نقشِ قدم، رِستے لہو کا ہے مرّقع اِس خاک پہ ہیں، اہلِ مسافت کے نشاں اور نکلے ہیں لئے ہاتھ میں ہم، خَیر کا کاسہ اُٹھنے کو ہے پھر شہر میں، غوغائے سگاں اور صیّاد سے بچنے پہ بھی ، شب خون کا ڈر ہے اب فاختہ رکھتی ہے یہاں ، خدشۂ جاں…
Read Moreڈاکٹر فخر عباس ۔۔۔ جن کی تعریف کئی اہلِ زباں کرتے ہیں
جن کی تعریف کئی اہلِ زباں کرتے ہیں وہ ترے ذکر سے مصرعوں کو رواں کرتے ہیں کون سی راہ پہ چلنا ہے، بتاتے ہی نہیں بات سیدھی یہ مرے دوست کہاں کرتے ہیں کیا عجب، حشر میں مل جائے وہ نیکی بن کر لوگ جس کفر کا اب مجھ پہ گماں کرتے ہیں ایسا آساں تو نہیں چیخنا چلّانا بھی درد ہوتا ہے تو ہم آہ و فغاں کرتے ہیں شاید ایسے ہی غمِ دہر سے جاں چُھوٹتی ہے خود کو آباد کسی اور جہاں کرتے ہیں
Read MoreA Brief History of Time – Stephen Hawking
A Brief History of Time – Stephen Hawking Chapter 1 – Our Picture of the Universe Chapter 2 – Space and Time Chapter 3 – The Expanding Universe Chapter 4 – The Uncertainty Principle Chapter 5 – Elementary Particles and the Forces of Nature Chapter 6 – Black Holes Chapter 7 – Black Holes Ain’t So Black Chapter 8 – The Origin and Fate of the Universe Chapter 9 – The Arrow of Time Chapter 10 – Wormholes and Time Travel Chapter 11 – The Unification of Physics Chapter 12…
Read MoreWhat Kind of Creatures Are We
CONTENTS foreword 1 | what is language? 1 2 | what can we understand? 27 3 | what is the common good? 59 4 | the mysteries of nature how deeply hidden? 81 notes 129 index 147 …………………………………… FOREWORD Akeel Bilgrami t h i s b o o k p r e s e n t s a lifetime of refl ection by a scientist of language on the broader implications of his scientifi c work. The title of this volume, What Kind of Creatures Are We? , conveys just…
Read Moreخالد علیم ۔۔۔ بیٹھے ہو چپ چاپ بہت ہی، ایساکیا ہے؟ ایسا کیوں؟
بیٹھے ہو چپ چاپ بہت ہی، ایساکیا ہے؟ ایسا کیوں؟ دروازے پر دستک دے کر لوٹ گئی ہے دنیا کیوں؟ ایک نگر تھا ہنستے بستے، جیتے جاگتے لوگوں کا دیکھتے دیکھتے لگنے لگا ہے مجھ کو آج پرانا کیوں؟ بند پڑی ہے اک مدت سے ایک کتاب سرھانے کی پھر بھی جگائے رکھتا ہے مجھ کو نم دیدہ تکیہ کیوں چاند کی ضو میں اپنے گھر سے تیرے گھر کےروزن تک پہلی بار تو دل دھڑکا، پھر آخری بار یہ دھڑکا کیوں؟ ایک طرف بہتا دریاتھا، دو جانب اک صحرا…
Read Moreاشرف سلیم
کہا کسی نے، سنا کسی نے کہ بے ارادہ جو بے خبر تھے، وہ اب خبر تک پہنچ گئے ہیں
Read Moreاشرف سلیم ۔۔۔ چراغ لے کر ہم اپنے گھر تک پہنچ گئے ہیں
چراغ لے کر ہم اپنے گھر تک پہنچ گئے ہیں بڑی خموشی سے چشمِ تر تک پہنچ گئے ہیں چلو محبت کا فائدہ یہ ہوا کہ ہم لوگ سفر کٹھن تھا مگر سحر تک پہنچ گئے ہیں یہ زندگی کیا کسی اذیّت سے کم نہیں ہے جسے لیے ہم ترے نگر تک پہنچ گئے ہیں یہ معجزہ تھا خموش بیٹھے تھے بزم میں ہم پلک اٹھی تو تری نظر تک پہنچ گئے ہیں کہا کسی نے، سنا کسی نے کہ بے ارادہ جو بے خبر تھے، وہ اب خبر تک…
Read More