ڈاکٹر فخر عباس ۔۔۔ جن کی تعریف کئی اہلِ زباں کرتے ہیں

جن کی تعریف کئی اہلِ زباں کرتے ہیں وہ ترے ذکر سے مصرعوں کو رواں کرتے ہیں کون سی راہ پہ چلنا ہے، بتاتے ہی نہیں بات سیدھی یہ مرے دوست کہاں کرتے ہیں کیا عجب، حشر میں مل جائے وہ نیکی بن کر لوگ جس کفر کا اب مجھ پہ گماں کرتے ہیں ایسا آساں تو نہیں چیخنا چلّانا بھی درد ہوتا ہے تو ہم آہ و فغاں کرتے ہیں شاید ایسے ہی غمِ دہر سے جاں چُھوٹتی ہے خود کو آباد کسی اور جہاں کرتے ہیں

Read More

فخر عباس ۔۔۔ چلتا ہی جا رہا ہے وہ دیوانہ، مست ہے

چلتا ہی جا رہا ہے وہ دیوانہ، مست ہے راہیں کھلی ہوئی ہیں کہ منزل پرست ہے حیلہ گری میں کٹ گئی حیلہ گروں کی شب جانا ہے جس کو، دیر سے سامان بست ہے کم لگ رہی ہیں راہ کی ساری رکاوٹیں عالی ہے جب سے حوصلہ، دیوار پست ہے پاکیزہ دل سے آتا ہے آنکھوں میں نور بھی روشن دماغ ہے تو وہ تنویر دست ہے پورے یقیں سے بھیجئے سانسوں کا قافلہ بے جان زندگی میں بھی امکان ِ ہست ہے قابل نہیں ہے دوستی کے اس…

Read More