ڈاکٹر فخر عباس ۔۔۔ چھوٹی چھوٹی بحریں اُس کو بھاتی ہیں

چھوٹی چھوٹی بحریں اُس کو بھاتی ہیں پڑھتے پڑھتے آنکھیں جو تھک جاتی ہیں بیٹی ہی تو گھر کی رونق ہوتی ہے کلیاں ہی تو آنگن کو مہکاتی ہیں عشق کی آگ پہ تیل نہ چھڑکو چاہت کا کچی عمریں ہوتی بھی جذباتی ہیں جس کے ساتھ بھی بانٹوں میری مرضی ہے خوشیاں میری، غم بھی میرے ذاتی ہیں ایک ہی کھڑکی بھاتی ہے ہم دونوں کو ایک گلی کے ہم دونوں خیراتی ہیں

Read More

فخر عباس ۔۔۔ چلتا ہی جا رہا ہے وہ دیوانہ، مست ہے

چلتا ہی جا رہا ہے وہ دیوانہ، مست ہے راہیں کھلی ہوئی ہیں کہ منزل پرست ہے حیلہ گری میں کٹ گئی حیلہ گروں کی شب جانا ہے جس کو، دیر سے سامان بست ہے کم لگ رہی ہیں راہ کی ساری رکاوٹیں عالی ہے جب سے حوصلہ، دیوار پست ہے پاکیزہ دل سے آتا ہے آنکھوں میں نور بھی روشن دماغ ہے تو وہ تنویر دست ہے پورے یقیں سے بھیجئے سانسوں کا قافلہ بے جان زندگی میں بھی امکان ِ ہست ہے قابل نہیں ہے دوستی کے اس…

Read More

حلقہ اربابِ خیال ___ پہلا باقاعدہ اجلاس ۔۔۔ (12 فروری 2022)

پہلا باقاعدہ اجلاس(12 فروری 2022) حلقہ اربابِ خیال کاپہلاباقاعدہ اجلاس 12 فروری 2022شام سات بجے 252۔ جینیپر بلاک، بحریہ ٹاؤن ،لاہور میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت معروف شاعر ڈاکٹر اختر شمار نے کی۔ نشست کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا۔ صدرِ محفل جناب اختر شمار نے نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پیش کی۔ جنرل سیکرٹری نوید صادق نے مہمانوں کی حلقہ کے اجلاس میں شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا اور حلقہ کے قیام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ ڈاکٹر یونس…

Read More

ڈاکٹر فخر عباس ۔۔۔ سمندروں سے میں اک جزیرے میں آ گیا ہوں

سمندروں سے میں اک جزیرے میں آ گیا ہوںگھنے درختوں کے نرم سائے میں آ گیا ہوں نہ کوئی مقصد، نہ جستجو ہے کسی کی مجھ کومیں اتفاقاً تمھارے کوچے میں آ گیا ہوں نہیں ہوں مومن کہ حسن نے پھر سے ڈس لیا ہےمیں عشق زادہ کسی کے دھوکے میں آ گیا ہوں میں دیکھتا ہوں کہ تم بھی مجھ سے بچھڑ رہے ہوسمٹ کے صدیوں سے ایک لمحے میں آگیا ہوں خدا کا ہونا مرے خیالوں پہ چھا گیا ہےتو میں اندھیروں سے اک اجالے میں آ گیا…

Read More

ڈاکٹر فخر عباس ۔۔۔ روپ نگر کی رانی سے ڈر لگتا ہے

Read More