احمد سجاد بابر ۔۔۔ عجب اک سلسلہ دیکھا گیا ہے

عجب اک سلسلہ دیکھا گیا ہے مجھے سب سے جدا دیکھا گیاہے یہ ہیں کچّے گھروں کی بستیاں،پر یہاں اکثر خدا دیکھا گیاہے مری آنکھیں تبھی تو جاگتی ہیں گھروں میں رت جگا دیکھا گیاہے جہاں خیمے گڑے ہیں دشمنوں کے وہاں کل رہنما دیکھا گیاہے جو کل تک تھا سرِمقتل چھپایا لہو وہ جا بجا دیکھا گیا ہے مرا خنجر مرے سینے میں اُترا مجھے مجرم بنا دیکھا گیا ہے

Read More