صفی لکھنوی … دیدہ اشکبار کیا کہنا

دیدہ اشکبار کیا کہنا
واہ ابرِ بہار کیا کہنا
حال جنت کا سن چکے واعظ
اب اسے بار بار کیا کہنا
اُڑ کے پہنچا کسی کے دامن تک
آج میرا غبار کیا کہنا
درد نے خوب دل کا ساتھ دیا
واہ رے غم گسار کیا کہنا
دل سے یادِ وطن صفی نہ گئی
اے غریب الدیار کیا کہنا

Related posts

Leave a Comment