خاور اعجاز ۔۔۔ ہائی کو تراجم

The ants are walking under the ground
And the pigeons are flying over the steeple
And in between are the people
(Elizebeth Madox Roberts)
چیونٹیاں چل رہی ہیں زیرِ زمیں
اور کبوتر فضائوں میں رقصاں
درمیاں اِک ہجوم لوگوں کا
…………………
Dusk
A lone car going the same way
As the river
(George Swede)

شام کے سرمئی دھندلکے میں
ایک ہی سمت میں رواں دونوں
بیل گاڑی بھی اور دریا بھی

Leaf in my palm
its stem extends
My life line
(Helen Daive)

ایک پتّا مِری ہتھیلی پر
اس کی سر سبز پھیلتی جڑ نے
کچھ بڑھا دی ہے عمر کی ریکھا

Full moon
Peering into
The half-built house
(H.F.Noyes)

نامکمل مکان کے اندر
لامکاں کی حدوں سے جھانکتا ہے
چودھویں رات کا مکمل چاند

Related posts

Leave a Comment