نعت رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم ۔۔۔۔ قمر جلالوی

تجھ سے پہلے کوئی شے حق نے نہ اَصلا دیکھی
خُوب جب دیکھ لیا تجھ کو تو دنیا دیکھی

تو نے قبل از دو جہاں شانِ تجلّیٰ دیکھی
عرش سجتا ہوا بنتی ہوئی دنیا دیکھی

تیرے سجدے سے جھکی سارے رسولوں کی جبیں
سب نے اللہ کو مانا تری دیکھا دیکھی

میزباں خالق کونین بنا خود تیرا
تیری توقیر سرِ عرشِ معلےٰ دیکھی

آپ چپ ہو گئے ارمانِ زیارت سن کر
میری حالت پہ نظر کی نہ تمنا دیکھی

حق کے دیدار کی بابت جو کہا، فرمایا !

اِک جھلک دیکھنے پہ حالتِ موسیٰ ؑ دیکھی!

اے قمر شق ہوا مہتاب پیمبر کے لیے
ہم نے دو ہوتے ہوئے چاند کی دنیا دیکھی

Related posts

Leave a Comment