حمزہ یعقوب … "خامشی” کی قرات

"خامشی” کی قرات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ قمر رضا شہزاد کا چوتھا شعری مجموعہ "خامشی” کوئی ایک سال سے میری الماری میں موجود تھا۔ یونیورسٹی کے معاملات، وبائی صورتحال اور روایتی نکما پن آڑے آتا رہا جس کے سبب یہ کتاب مری توجہ سے دور رہی۔ کورونا کے بعد لاہور آیا تو "خامشی” کی قرات شروع کی جس نے مجھے اپنے حصار میں لے لیا۔ "خامشی” میں شامل غزلیات مضامین کے ساتھ ساتھ بیانیے اور تلازمے کے تناظر میں بھی جدید ہیں۔ "خامشی” میں ابہام کی جدید تعریف اور الفاظ کو عمومی معنوں…

Read More

تنقیدی زاویے … شاعر علی شاعر

کراچی میں مقیم معروف ناشر، شاعر اور نقاد جناب شاعر علی شاعر کا تنقیدی مضامین پر مشتمل مجموعہ ” تنقیدی زاویے “ سٹی بک پوائنٹ کراچی سے شائع ہو گیا ہے. کتاب میں معروف ادبی شخصیات پر تنقیدی مضامین اور ان کے انٹرویوز شامل ہیں. کتاب کی قیمت 1200 روپے ہے. کتاب حاصل کرنے کے رنگِ ادب پبلی کیشنز ( 0300-2054154) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے.

Read More

حماد نیازی… لہو میں خواب سی تاثیر ہے، کہانی ہے

لہو میں خواب سی تاثیر ہے، کہانی ہے فروغِ بوئے اساطیر ہے، کہانی ہے میں اپنے کربِ سیہ کار سے نکل آیا طلوعِ صبحِ ابد گیر ہے، کہانی ہے ہماری آنکھوں میں کچھ خواب تھے دعائیں تھیں یہ اک کہانی سے تعبیر ہے ،کہانی ہے کہیں کہیں کوئی آواز گونج اٹھتی ہے کہیں کہیں کوئی تصویر ہے، کہانی ہے چراغِ   وصل بجھا چاہتا ہے پل بھر میں یہ روشنی جو ہوس گیر ہے کہانی ہے روش روش جو حقیقت ہے سب فسانہ ہے یہ گاہ گاہ جو تحریر ہے کہانی…

Read More