قطرہ قطرہ ۔۔۔ فہمیدہ ریاض

قطرہ قطرہ ۔۔۔۔۔۔ قطرہ قطرہ دل میں آنسو گرتے ہیں اک آنسو اُس شخص کا، جو بے گانہ ہے اک آنسو اُس نام کا ، جو ہم لے نہ سکے اک آنسو اُس دُعا کو جو پوری نہ ہوئی ایک فضول سی بات کہ جو بے سود کہی (آنسو میرا خواب ، میں جس سے گھبراؤں آنسو میری مراد، جسے میں بہلاؤں ) اک آنسو آس چہرے کا جو یاد رہے آنکھوں کے رستے جو دل میں اُتر جائے اک آنسو اُس ٹھہرے ٹھہرے لہجے کا اک آنسو اُس جھوٹ…

Read More

شاعر علی شاعر ۔۔۔ حسین تخیلات کا شاعر ___باقیؔ احمد پوری

حسین تخیلات کا شاعر… باقی احمد پوری شاعری کو اگر جسم تصور کر لیا جائے تو اس کی روح تخیّل قرار پاتی ہے۔کسی خیال، تصور، تجربے، مشاہدے، بات، حالت اور کیفیت کا ذہن میں آنا،دماغ میں سمانا اور قلبِ شاعر پر نازل ہونا تخیّل کہلاتاہے۔باقی احمد پوری کی غزلیہ شاعری کا زیادہ تر حصہ تخیّلات پر مبنی ہے اور ان میں حسن وجمال زیادہ ہے، اس لیے میں نے انھیں حسین تخیّلات کا شاعر قراردیاہے۔شاعری وجدانی کیفیت کا نام ہے اور اِس کیفیت کے بغیر شاعری بے روح جسم کی…

Read More

محمد یوسف وحید ۔۔۔ خالد جاوید کے نعتیہ مجموعے’’خوشبوئے مدینہ ‘ ‘ پر تبصرہ

خالد جاوید کے نعتیہ مجموعے’’خوشبوئے مدینہ ‘ ‘ پر تبصرہ ’’ تو غنی از ھر دو عالم من فقیر ‘ ‘ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دل ِ حزیں کا سکوں ہے ہَوا مدینے کی فضائے خُلد کی ہمسر فضا مدینے کی ملے اب ا ذن ِ حضوری رسولؐ کے دَر سے خدا دکھائے مجھے بھی فضا مدینے کی ’خوشبوئے مدینہ‘ محترم ادیب دوست خالد جاوید کا پہلا اُردو نعتیہ مجموعہ ہے ۔ جس میں ایک حمد ، 45 نعتیں،2منقبت اور 3سلام شامل ہیں ۔’ ’خوشبوئے مدینہ‘‘  112صفحات پر مشتمل مجلد خوب صورت اشاعت…

Read More

ستیہ پال آنند ۔۔۔ چلتے پھرتے، جوگی رمتے، بادل سورج، دھوپ ، ہوا

ہندی غزل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلتے پھرتے، جوگی رمتے، بادل سورج، دھوپ ، ہوا کسی بھی در پر کبھی نہ رُکتے، بادل، سورج، دھوپ، ہوا میرے گھر کو گھیرے ہوئے ہے اُتری دھرو   کی کالی رات قطب شمالی تیرے گھر کے آگے، پیچھے، بادل، سورج، دھوپ ، ہوا تجھ سے بچھڑ کے، اے مرے ساجن، دل کا موسم بدل گیا اس گلشن کا رستہ بھولے، بادل، سورج، دھوپ، ہوا "لُکن میٹی” دن بھر کھیلے، ہنستے، دوڑتے بچوں سنگ چھوآ چھو رات کے دیو نے باندھ کے رکھے، بادل، سورج، دھوپ ، ہوا…

Read More

قابل اجمیری۔۔۔ تم نہ مانو، مگر حقیقت ہے

تم نہ مانو، مگر حقیقت ہے عشق انسان کی ضرورت ہے جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ زندگی کو مری ضرورت ہے حسن ہی حسن، جلوے ہی جلوے صرف احساس کی ضرورت ہے اس کے وعدے پہ ناز تھے کیا کیا اب دروبام سے ندامت ہے اس کی محفل میں بیٹھ کر دیکھو زندگی کتنی خوبصورت ہے

Read More

حمایت علی شاعر ۔۔۔ تناسخ

تناسخ ۔۔۔۔۔۔۔ جب ایک سورج غروب ہوتا ہے کم نظر لوگ یہ سمجھتے ہیں اب اندھیرا  زمیں کی تقدیر ہو گیا ہے زمانہ زنجیر ہو گیا ہے انہیں خبر کیا کہ مہر و ماہ و نجوم سارے تو روشنی کے ہیں استعارے طلوع کا دل فروز منظر غروب کا دل شکن نظارہ ازل سے اس روشنی کا پر تو ہے جو مسلسل سفر کے عالم میں ہر مکاں، لامکاں کو اپنے جلو میں لے کر رواں دواں ہے یہ رات اور دن ہر ایک ظاہر، ہر ایک باطن ہر ایک…

Read More