رانامحمد شاہد ۔۔۔ چل رہی ہیں یخ ہوائیں

چل رہی ہیں یخ ہوائیں زرد پتے گِر نہ جائیں بے قراری بڑھ رہی ہے زیرِ لب کچھ گنگنائیں کوئی بھی محرم نہیں ہے حالِ دل کس کو سنائیں جن سے رشتہ ہو وفا کا دور کیسے اُن سے جائیں چند لمحوں کی رفاقت سلسلوں کو کیا بڑھائیں اب تو اک ہی آرزو ہے آپ میرے ہو ہی جائیں حوصلہ شاہد نہیں ہے دوستوں کو آزمائیں

Read More