مکڑی کا گھر( یعنی جالا) دنیا کا کمزور ترین اور بودا گھر ہے اُنگلی کی ہلکی جُنبش سے اُس کے تار و پود بکھر کر کھو جاتے ہیں بچوں کی ننھی پھونکوں سے اُڑ جاتا ہے اتنا بے توقیر ہے وہ چشمِ فلک نے یہ بھی دیکھا ہجرت کی شب غارِ ثور کے رحمت خیز دھانے پر دشمن اور نبی کے بیچ میں ایک سپر تھا دنیا کے ہر طاقت ور سے طاقت ور تھا
Related posts
-
عقیدت ۔۔۔ اعجاز دانش
عقیدت زہے صبا! کہ ہے تیرا گزر مدینے میں مرا بھی حال وہاں عرض کر مدینے... -
سعادت سعید … (قلب ماہیت) مشرقی پاکستان کے لیے ایک نظم
قلب ماہیت (مشرقی پاکستان کے لیے ایک نظم) ………. تمہارے سائے مری تمنا کے جنگلوں میں... -
طارق بٹ ۔۔۔ عقیدت
عقیدت ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ آپ سے ہے دینِ قَیِم، آپ کی نسبت سے ہم یہ نشاں قائم تو...